|
|
دنیا بھر کی خواتین میں کورئین خواتین کی خوبصورتی اور
رعنائی اپنا ہی مقام رکھتی ہے۔ کورئین عورتیں نہ صرف بے داغ اور ہموار
چمکتی دمکتی جلد کی مالک ہوتی ہیں بلکہ ان کے چہرے پر بڑھاپا بھی بہت دیر
سے نمایاں ہوتا ہے۔ ان کے اس لازوال حسن کے پیچھے جینیاتی وجوہات کے علاوہ
کچھ خاص عادات بھی ہیں جنھیں ہم "ہماری ویب" کے قارئین کے لئے پیش کررہے
ہیں |
|
چاول کا ماسک |
کورین خواتین چہرے کی رنگت کو نکھارنے کے لیے چاول کے
ماسک کا استعمال کرتی ہیں۔ چاول کا ماسک چہرے کے علاوہ پورے جسم پر اسکربنگ
کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس سے صرف چہرے کے بجائے ہاتھ پیر بھی بےداغ
اور صاف ستھرے ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ منہ دھونے کے لیے چاول کا پانی
استعمال کرنا بھی عام بات ہے جس سے چہرے پر سے دھول مٹی اور غیر ضروری
چکنائی ختم کرنے میں مدد ملتی ہے |
|
|
فریج میں کاسمیٹکس |
چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کاسمیٹکس کا
استعمال تو پوری دنیا میں کیا جاتا ہے لیکن کوریا میں کاسمیٹکس کو فریج میں
رکھ کر محفوظ کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر استعمال سے پہلے اسکن کئیر اور
کاسمیٹکس کی چیزوں کو فریج میں رکھنا لازمی ہے تاکہ ٹھنڈی ٹھنڈی کریم چہرے
پر لگائ جائے۔ ٹھنڈا کرنے کے بعد کسی بھی چیز کو چہرے پر رگڑ کر نہیں لگایا
جاتا بلکہ ہلکے ہاتھوں سے تھپتھپایا جاتا ہے |
|
|
چہرے کی ورزش |
جس طرح ورزش جسم کی ساخت بحال رکھنے کے لئے ضروری ہے اسی
طرح چہرے کی ساخت کو قائم رکھنے کے لئے چہرے کی ورزش ضروری ہے۔ کورین
خواتین a-e-i-o-u کو جبڑے کو اچھی طرح کھینج کر پڑھتی ہیں جس سے ان کے چہرے
پر فائن لائنز اور جھریاں نہیں آتیں |
|