|
|
عید کے موقع پر صبح صبح ایک ہڑبونگ مچ جاتی ہے اور اگر
بڑی عید ہو تو پھر دگنی افراتفری ہوجاتی ہے۔ کسی کو نماز کے لئے دیر ہورہی
ہے تو کسی کو چھری کا تھیلا نہیں مل رہا اور کوئی اپنی چپل ڈھونڈتے ہوئے
بڑبڑا رہا ہے۔ اس افراتفری کا بھی اپنا ہی مزا ہے لیکن بڑی عید میں چونکہ
سنت ابراہیمی کی ادائیگی جلد سے جلد کرنا ہی افضل ہے اس لیے بہتر ہے کہ عید
سے پہلے چاند رات کو ہی ایسے تمام کام نمٹا لیے جائیں جو اگلی صبح پریشانی
کا باعث ہوں۔ وہ چند ضروری کام ہم آپ کی یاددہانی کے لیے یہاں بیان کررہے
ہیں |
|
گھر کی صفائی |
یوں تو عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کرنا تو لازمی سی
بات ہے لیکن بڑی عید پر گھروں میں جانور لایا جاتا ہے جس کہ گندگی چپل کے
زریعے پورے گھر میں پھیل جاتی ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ ایک دن پہلے گھر کا
فرش اچھی طرح دھو لیں خاص طور پر وہ حصہ جہاں قربانی کا جانور ذبح کرنا ہے
تاکہ جگہ پاک صاف رہے۔ |
|
|
|
چھری صاف کروالیں |
ذبح کرنے کی چھری اور گوشت بنانے کا سامان وغیرہ ڈھونڈ
کر یا نیا خرید کر پہلے سے رکھ لیں تاکہ عین وقت پر پریشانی نہ ہو۔ جس جگہ
گوشت بنانا ہے وہاں بیٹھنے کے لیے چٹائی بھی خرید لیں۔ اس کے علاوہ باربی
کیو کے لیے کوئلہ، سیخ اور انگیٹھی بھی خرید کر رکھ لیں۔ |
|
کپڑے استری کرلیں
|
بکرا عید کی نماز جلدی ہوتی ہے تو خاص طور پر مردانہ
کپڑے رات میں استری کرکے تیار کرلیں اور کپڑوں کے ساتھ عطر اور چپلیں بھی
ایک جگہ رکھ لیں تاکہ عین وقت پر پریشانی سے بچ سکیں |
|
گوشت بانٹنے کی تھیلیاں |
بکرا عید کے گوشت کو حصوں میں تقسیم کر کے بانٹنے کے لیے
تھیلیوں کا انتظام بھی پہلے سے کرلیں اس کے علاوہ کاغذ کے ٹیپ اور بال پین
بھی رکھ لیں اور جس کو جس تھیلی میں گوشت دینا ہو اس کا نام ٹیپ پر لکھ کر
چپکا دیں |
|
چارہ |
قربانی کے جانور کو ذبح کرنے سے پہلے اسے کھانا کھلانا
چاہیے تو اس کے لئے اتنا چارہ ضرور خرید کر رکھیں کہ وہ صبح کھا سکے |
|