کون سا ڈیپ فریزر بجلی کی بچت کرتا ہے؟ ڈیپ فریزر کی خریداری سے پہلے یہ چند باتیں لازمی جان لیں

image
 
گھر میں گوشت، سبزی اور پھل کو محفوظ بنانے کے لئے گھر میں فریج یا ریفریجریٹر کا انتظام کیا جاتا ہے۔ شدید گرمی کے دنوں میں جب لائٹ بھی بار بار جاتی ہو تو لوگ فریج سے زیادہ ڈیپ فریزر خریدنے پر زور دیتے ہیں کیونکہ اس میں ایک تو جگہ زیادہ ہونے کی وجہ سے چیزیں زیادہ محفوظ کی جاسکتی ہیں اور دوسرے اس میں دو بڑے حصے ہونے کی وجہ سے زیادہ تر سامان ایک ہی جانب رکھا جاتا ہے جس سے دوسرے حصے کی کولنگ متاثر نہیں ہوتی۔ قارئین کی دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے “ہماری ویب“ کی ٹیم نے ڈیپ فریزر کی خریدوفروخت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے صاحب سے چند سوالات کیے تاکہ جو لوگ ڈیپ ٍریزر خریدنا چاہتے ہیں وہ ہمارے آرٹیکل اور وڈیو سے بھرپور مدد حاصل کرسکیں۔ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں ایک اچھا ڈیپ فریزر خریدنے کے لئے یا باتیں ذہن میں رکھنی چاہئیں
 
سب سے اہم چیز “بجلی کی بچت“ ہے
“ہماری ویب“ کے نمائندے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دکان دار نے بتایا کہ ڈیپ فریزر خریدتے ہوئے سب سے اہم بات جو کسی خریدار کو ذہن میں رکھنی چاہئیے وہ یہ ہے کہ اچھے سے اچھا برانڈ منتخب کریں جو زیادہ سے زیادہ “انرجی سیونگ“ یعنی بجلی کی بچت کرتا ہو۔ کیونکہ ڈیپ فریزر میں جگہ زیادہ ہوتی ہے اور کمپریسر پر زیادہ دباؤ ہوتا ہے تو اس کے لئے بہترین حل یہی ہے کہ انورٹر ڈیپ فریزر خریدا جائے تاکہ آپ کا بجلی کا بل کم سے کم آئے۔
 
 
انورٹر اور ہائبرڈ ڈیپ فریزر میں کیا فرق ہے؟
انورٹر ڈیپ فریزر بجلی کی بچت کرنے کے لئے اب تک کی بہترین ٹیکنالوجی ہے۔ ایک اچھے برانڈ کا انورٹر ڈیپ فریزر 60 سے 65 فیصد بجلی کی بچت کرسکتا ہے جب کہ ہائبرڈ ٹیکنالوجی، انورٹر کے مقابلے میں کم بچت کرتی ہے لیکن ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے بھی 45 فیصد تک بجلی کی بچت کی جاسکتی ہے۔
 
فریزر کا سائز
ڈیپ فرہزر کا کاروبار کرنے والے صاحب نے بتایا کہ بکرا عید میں جتنا گوشت گھر میں محفوظ رکھنا ہوتا ہے اس کے لئے ایک چھوٹا فریزر بھی کافی ہے البتہ اگر روزانہ کے استعمال کے لئے خریدنا چاہتے ہیں تو ایسا ڈیپ فریزر خریدیں جس میں فریزر کے ساتھ ریفریجریٹر بھی ہو۔
 
کیا کام کریں جس سے ڈیپ فریزر زیادہ عرصے چلے
اگر ڈیپ فریزر کو زیادہ عرصے تک چلانا چاہتے ہیں تو ایسا ڈیپ فریزر خریدیں جو کئی سالوں کی وارنٹی فراہم کرتا ہو اس کے علاوہ گھروں میں فریزر کو عام طور پر چھت یا دھوپ والی جگہ پر رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی باڈی گرم ہوجاتی ہے اور کمپرہسر پر دباؤ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ ایسی صورت میں ڈیپ فریزر کی لائف کم ہوجاتی ہے۔ اس لئے ڈیپ فریزر کو گھر میں کسی ٹھنڈی جگہ رکھیں جہاں براہِ راست دھوپ نہ آتی ہو اس کے علاوہ اس کی مینٹیننس پر توجہ دیں تو وہ اپنی وارنٹی سے بھی زیادہ عرصے تک کام کرتا رہے گا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: