یہاں گاڑی الٹی کیوں پارک ہوتی ہے... 6 منفرد چیزیں جو ثابت کرتی ہیں کہ جاپان پوری دنیا سے الگ ہے

image
 
جاپان ایک منفرد ثقافت والا ملک ہے جس کے بارے میں دوسرے ممالک کے باشندے کبھی بھی پوری طرح سے نہیں جان پاتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی جاپان کی اکثر تصاویر جاپانی طرز زندگی اور ثقافت کی عکاسی کرتی دکھائی دیتی ہیں- آج ہم آپ کو جاپان سے متعلق 6 ایسی منفرد چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ اس ملک کو پوری دنیا سے الگ ظاہر کرتی ہیں-
 
صاف و شفاف نالیاں
بعض جاپانی شہروں کی نالیوں سے گزرنے والا پانی اتنا صاف و شفاف ہوتا ہے کہ ان میں koi نامی مچھلیاں خوشی خوشی تیرتی دکھائی دیتی ہیں-مثال کے طور پر ، جاپان کے کیشو جزیرے پر واقع شمابرا شہر میں سیکڑوں مچھلیاں ہیں جو گلی میں موجود نکاسی آب کے راستوں پر تیراکی کرتی نظر آتی ہیں۔
image
 
چوکور تربوز
بہت سے لوگ جانتے ہیں جاپان میں ایسے تربوز کاشت کیے جارہے ہیں جو گول کے بجائے چوکور شکل کے ہوتے ہیں- لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ یہ تربوز کھائے نہیں جاسکتے بلکہ صرف سجانے کے کام آتے ہیں- یہ تربوز تحفے کے طور پر ایک دوسرے کو دیے جاتے ہیں- اس کے علاوہ جنہوں نے ان تربوزوں کو ذائقہ چکھا بھی ہے وہ انہیں ناپسندیدہ قرار دیتے ہیں-
image
 
سفید اسٹرابیری
آپ نے یقیناً ہمیشہ صرف لال رنگ کی اسٹرابیری ہی دیکھی ہوگی- لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جاپان میں ایک ایسی اسٹرابیری بھی پائی جاتی ہے جس کا رنگ سفید ہوتا ہے- اس خاص اسٹرابیری کا ذائقہ انناس کے ذائقے سے ملتا جلتا ہوتا ہے- اس اسٹرابیری کا صرف ایک ٹکڑا 4 سے 5 ڈالر میں فروخت کیا جاتا ہے-
image
 
کوئی گارڈ نہیں
جاپان میں اکثر اسٹورز اپنا سامان باہر سڑک پر ہی ایک بکس کے ساتھ رکھ دیتے ہیں- یہاں خریدار اپنی مطلوبہ شے حاصل کر کے قیمت اس بکس میں جمع کروا دیتا ہے- اس سامان کی حفاظت کے لیے کوئی گارڈ نہیں رکھا جاتا-
image
 
ریورس پارکنگ
جاپانی شہروں میں کار پارکنگ کی جگہیں اکثر تنگ ہوتی ہیں، اس لیے کار کو ریورس پارک کرنا زیادہ آرام دہ ہوتا ہے۔ دراصل ، آگے کی سمت میں حرکت کرنا زیادہ آسان ہے کیونکہ ڈرائیور فوری طور پر سڑک دیکھتا ہے ، جس کا مطلب ہے کہ حادثے کا امکان کم سے کم ہے۔
image
 
وینڈنگ مشین
جاپان اس حقیقت کے حوالے سے بھی مشہور ہے کہ اس ملک میں ہر جگہ وینڈنگ مشینیں نصب ہوتی ہیں۔ یقیناً، زیادہ تر، آپ ان سے مشروبات خرید سکتے ہیں، لیکن یہاں مشینیں گرم کھانے،کینڈی، آئسکریم، کتابیں، اخبارات، پھول، کپڑے یہاں تک کہ چھتری فروخت کرنے والی وینڈنگ مشینیں بھی موجود ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: