اُف میرا بیڈ روم تو بہت گندہ ہوگیا ہے ۔۔ بیڈ روم کو بنائیں اپنا پسندیدہ کمرہ جانیے چند آسان ٹپس جن سے بیڈروم سجایا جاسکتا ہے

image
 
بیڈ روم صرف رات کو سونے کا ہی کمرہ نہیں ہوتا بلکہ ایسی جگہ ہوتا ہے جہاں ہم گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ اس لحاظ سے اس کمرے کو پورے گھر میں آپ کی پسندیدہ ترین جگہ ہونا چاہئے اور ساتھ ہی آرام دہ بھی۔ ذیل میں "ہماری ویب" کے قارئین کو ایسے ضروری ٹپس بتائے جائیں گے جن سے وہ اپنے بیڈروم کو اپنی پسند کے رنگ میں ڈھال کر آرام دہ بنا سکتے ہیں اور یہ تمام. تبدیلیاں جیب پر زیادی بھاری بھی نہیں پڑیں گی۔
 
فرنیچر
لگژری قسم کے بیڈروم کے لیے َلکڑی کا فرنیچر بہترین ہے لیکن اگر کمرے میں زیادہ جگہ نہیں ہے تو لکڑی کا ہلکا فرنیچر یا پھر راڈ آئرن کا فرنیچر منتخب کریں جو کہ کم جگہ گھیرتا ہے اور اس کے علاوہ صفائی کرنے کے لئے بھی آسان رہتا ہے۔ فرنیچر کے علاوہ گدے کا استعمال ہمیشہ بہترین کریں اور اس میں کسی قسم کی بچت سے زیادہ آرام کو ترجیح دیں
image
 
قالین کے بجائے رگ
مغرب کی دیکھا دیکھی یہاں بھی گھر اور بیڈروم میں قالین بچانے کا رواج ہوگیا ہے جو کمرے کو گھٹن زدہ بنا دیتا ہے۔ لوگوں کو اس نکتے کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ مغرب کے ممالک سرد موسم رکھتے ہیں جبکہ پاکستان میں سال کے زیادہ تر مہینے گرم ہوتے ہیں اس لیے کمروں میں قالین رکھنا کوئی عقلمندانہ فیصلہ نہیں بلکہ اس کے بجائے خوبصورت رگ رکھ جائیں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ کمرے میں رنگ پیدا کرنے کے علاوہ مختلف جگہوں پر بچھا کر پورا لک تبدیل کرنے میں مدد کرتے ہیں
image
 
ہریالی کے لیے ایک کونا مختص کریں
کچھ باذوق لوگوں کو بیڈروم میں انڈور پلانٹ رکھنا پسند ہوتا ہے لیکن بچوں والے گھر میں ٹیبل پر بھاری پودا رکھنا مناسب نہیں ہوگا اس لئے کمرے کے چار میں سے ایک کونے کو صرف پودے رکھنے کے لئے مختص کردیں اس سے کمرے میں پر سکون تاثر ابھرے گا
image
 
رنگوں کا امتزاج
رنگ منتخب کرنے کے لئے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کمرہ کسی بچے کا ہے یا بڑے کا۔ بچوں کے کمرے میں پیلا اور نارنجی رنگ بھی خوبصورت لگتا ہے البتہ بڑوں کے کمرے میں ہلکے اور ٹھنڈے گہرے رنگ کا امتزاج زیادہ موزوں رہے گا
image
 
گیلری وال
کمرے کی سائیڈ کی دیواروں پر مختلف سینری یا پھر گھر والوں کی تصاویر کو خوبصورت فریم میں لگا کر سجانے سے کمرہ منفرد لگے گا اور ساتھ ہی آپ کے ذہن و دل پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے
image
 
روشنی
بنیادی روشنی کے انتظام کے علاوہ نیلی یا سفید چھوٹی چھوٹی لائٹس کمرے میں ڈرامائی تاثر پیدا کریں گی اس کے علاوہ کمرے کے بیچ میں ایک درمیانے سائز کا روشندان بھی اچھا لگے گا
image
 
آرام کرسی
بیڈ کے علاوہ بھی کمرے میں بیٹھنے کا انتظام ہونا ضروری ہے جہاں آپ کتاب پڑھ سکیں یا کوئی مہمان آئے تو بیٹھ سکے۔ اس کے لئے آرام کرسی کے علاوہ ایک ہینگنگ جھولا بھی اچھا اضافہ ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: