اس کی عمر ایک سال میں آٹھ سال بڑھتی تھی، اٹھارہ سال کی عمر میں 144 سال کے جسم کے ساتھ اس نوجوان لڑکی کی موت کا حیرت انگیز سبب

image
 
فوئیب لوئيس اسمتھ کے گھر اٹھارا سال قبل جب اشانتی اسمتھ پیدا ہوئی تو ڈاکٹروں نے بچی کے کچھ ٹیسٹ کرنے کے بعد بتایا کہ یہ بچی ایک ایسی کمیاب جینیٹک بیماری میں مبتلا ہے جس کا نام بنجامن بٹن یا پروگیریا ہے-
 
اس بیماری میں مبتلا مریض ایک سال جیتا ہے تو اس کا جسم آٹھ سال پرانا ہو جاتا ہے۔ یعنی اشانتی اپنی پہلی سالگرہ کے موقع پر آٹھ سال کے بچے کے برابر ہو گئی اور اس اعتبار سے جب اشانتی اٹھارہ سال کی ہوئيں توان کے جسمانی اعضا 144 سال جتنے بوڑھے ہو چکے تھے-
 
اشانتی کی والدہ کا یہ کہنا تھا کہ اس بیماری کا اثر جسم پر تھا دماغ کے اعتبار سے وہ بالکل نارمل تھی ۔ ایک نوجوان لڑکی کی طرح زندگی سے بھرپور ، ہر بات پر ہنسنے والی خوش ہونے والی انجوائے کرنے والی تھی-
 
image
 
اٹھارویں سالگرہ والے دن عام لڑکیوں کی طرح اشانتی نے اپنی سالگرہ ارینج کی اور ماں کے ساتھ باہر ڈنر کے لیے بھی گئی۔ فوئیب لوئیس کے مطابق اشانتی کو جوڑوں کی تکلیف ہو چکی تھی۔ اس کی ہڈیوں کی حالت ایسی ہو چکی تھی جیسی کسی بہت عمر رسیدہ خاتون کی ہوتی ہے-
 
اس کے کولہے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی ، جس کو تین بار جوڑا گیا تھا مگر اشانتی کے چلنے کی کوشش کے نتیجے میں وہ بار بار اپنی جگہ سے ہل جاتی تھی جس وجہ سے اشانتی کو چلنے میں بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا-
 
اس کے ساتھ ساتھ اشانتی دل کی بیماری کا بھی شکار ہو چکی تھیں اور یہی بیماری ان کی موت کا سبب بنی، 17 جولائی کو اپنی اٹھارویں سالگرہ سے کچھ ہی دن کے بعد وہ پارک میں چہل قدمی کر رہی تھی اس نے کے ایف سی سے کھانا کھایا- مگر اچانک ہی اس کی طبیعت خراب ہونے لگی وہ اپنی دوست کے ساتھ تھی اس نے اپنی دوست سے کہا کہ اس کو اس کی امی کے پاس لے جاؤ-
 
اس کے بعد 19 جولائی کو اشانتی نے اپنے آخری لفظ ادا کیے اپنی ماں کا ہاتھ تھام کر اس کا کہنا تھا کہ ماں مجھے تم سے بہت پیار ہے مجھے اب جانے دو- یہ کہہ کر اشانتی نے آخری سانسیں لیں اور ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئيں-
 
image
 
اشانتی کی زندگی جس طرح سب سے مختلف تھی اسی طرح اس کے گھر والوں نے اس کی موت کو بھی سب سے الگ طریقے سے سیلیبریٹ کیا اس دن کو انہوں نے اشانتی کی خواہش کے مطابق ایک خوبصورت تقریب میں بدل دیا جس میں درجنوں غبارے اڑائے گئے-
 
آتش بازی کی گئی 300 لالٹین جلائی گئیں ایک بڑی سی اسکرین لگائی گئی جس میں اشانتی کی زندگی کی مختلف ویڈیوز چل رہی تھیں جس میں وہ ہنستی مسکراتی نظر آرہی تھیں اس طرح اٹھارہ سال کی عمر میں 144 سال کا سفر طے کرنے والی اشانتی ہمیشہ کے لیے اپنے چاہنے والوں سے رخصت ہو گئیں-
YOU MAY ALSO LIKE: