ننھی شہزادیاں ہیرے موتیوں کے تاج بالکل نہیں پہن سکتیں کیونکہ۔۔ دنیا بھر کے شہزادے اور شہزادیوں پر لگائی گئیں عجیب و غریب پابندیاں

image
 
شہزادے اور شہزادی کا نام سنتے ہی ایک ایسی زندگی کا تصور ذہن میں آتا ہے جس میں کوئی روک ٹوک نہیں ہوگی، دولت آپ کے گھر کی باندی ہوگی اور شاندار سا محل ہوگا جس کی الماریوں میں قیمتی سے قیمتی جوڑا ہوگا۔۔۔ حقیقی شہزادے شہزادیوں کی زندگی میں یہ چیزیں ہوتی تو ہیں لیکن ان چیزوں کی انھیں بھاری قیمت بھی چکانی پڑتی ہے اور ایک عام بچے کی نسبت کہیں زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چند پابندیاں جو دنیا بھر کے شہزادے شہزادیوں پر عائد ہیں وہ نیچے بیان کی جارہی ہیں
 
کپڑوں کا چناؤ
ننھے منے شہزادے شہزادی جو پسند آئے وہ پہننے کے بجائے مخصوص ڈریس کوڈ کے پابند ہوتے ہیں۔ شہزادے ڈریس شرٹس اور ٹی شرٹس کے ساتھ نیکر جبکہ شہزادیاں پھولدار میکسی پہن سکتی ہیں تاکہ بچپن سے ہی نازک شہزادی دکھ سکیں
 
image
 
شہزادیاں تاج نہیں پہن سکتیں
قصے کہانیوں میں تو شہزادیاں ہیرے موتیوں کا تاج پہنتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں شہزادی اس وقت تک تاج نہیں پہن سکتی جب تک ان کی شادی نہ ہوجائے۔ شادیاں پہلی بار اپنی شادی کے موقع پر ہی تاج پہنتی ہیں
 
کھلونے ہیں لیکن کھیل نہیں سکتے
عام لوگوں سے ملتے ہوئے شہزادہ یا شہزادی کو کوئی تحفہ ملے تو شاہی روایات کے تحت تحفہ قبول کرنا لازمی ہے لیکن اس کے بعد وہ محل کے نوادرات کا حصہ بن جاتا ہے۔ کسی بالغ شہزادے یا شہزادی کے لئے تو شاید یہ صورتحال برداشت کے قابل ہو مگر ایک چھوٹے بچے یا بچی کے لئے من پسند کھلونے کی موجودگی میں اس سے دور رہنا کافی مشکل ہوتا ہوگا
 
نہ کے ایف سی اور نہ مک ڈونلڈز
عام بچوں کی طرح شاہی خاندانوں کے بچے نہ ہی کے ایف سی فرمائش کرسکتے ہیں اور نہ ہی مک ڈونلڈز کے برگر کی کیوں کہ ان کو پروسیسڈ فوڈ کھانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ ان کے بجائے پھل کھانے پر زور دیا جاتا ہے تاکہ ان کی خوراک اچھی رہے۔
 
اپنی مرضی سے بول بھی نہیں سکتے
عام بچوں سے مختلف نظر آنے کے لئے انھیں بولنے میں بھی بہت سی پابندیاں جھیلنی پڑتی ہیں۔ اور بہت سے الفاظ کی جگہ ان کے متبادل استعمال کرنے پڑتے ہیں جیسے کہ مام کی جگہ ماما اور ٹوائلٹ کی جگہ لواٹری۔۔۔ اسی طرح بہت سے دوسرے عام الفاظ ہیں جو یہ نہیں بول سکتے مثلاً ٹی، ڈیڈ اور پرفیوم وغیرہ
image
YOU MAY ALSO LIKE: