ذیابطیس کے مریضوں کے لئے یہ بہترین ہے۔۔۔’’ستو‘‘ کے پانچ بہترین فوائد

image
 
صدیوں سے ’’ستو‘‘ کو گرمیوں میں دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔یہ باقاعدہ ایک علاج تصور کیا جاتا تھا اور آج لوگ اسے صرف گرمیوں کا تحفہ ایک مشروب کے طور پر ہی سمجھتے ہیں۔۔۔درحقیقت اس میں ایسے بیش بہا فوائد چھپے ہیں جو کسی بھی انسان کو صحت کے نزدیک لے کر جا سکتے ہیں-
 
گیس کی تکلیف بھگاتا ہے
ستو کو پیٹ کا دوست کہا جائے تو کچھ غلط نہیں ہوگا۔۔۔یہ ایک ایسی ٹھنڈک ہے جو پیٹ کی ساری تیزابیت کو منٹوں میں بھگا دیتی ہے اور سینے کا بھاری پن، جلن اور پیٹ کی مڑوڑ بھی دور کر دیتا ہے۔۔۔ستو میں آئرن، فائبر شامل ہوتا ہے اور پیٹ کے سارے مسائل کو سمیٹ کر ہشاش بشاش کر دیتا ہے۔۔۔
 
جسم سے فاسد مادوں کو دور کرتا ہے
یہ جسم کے لئے ایک ڈیٹوکس کی طرح ہے جو سارے فاسد مادوں کو دور کرکے جسم کو ہلکا پھلکا کرتا ہے اور جسم میں کسی بھی قسم کی بیماری کو بڑھنے سے روکتا ہے۔۔۔
 
image
 
جسم کے درجہ حرارت کو ٹھنڈا کرتا ہے
شدید گرمی اور لو میں اگر ایک گلاس ستو کا شربت پی لیا جائے تو اندر ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے جو درحقیقت آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتی ہے۔۔۔ستو ایک بہترین ذریعہ ہے گرمی سے بچنے کا
 
ذیابطیس کے مریضوں کی غذا
یہ خیال بھی غلط ہے کہ اگر کسی کو ذیابطیس ہے تو وہ اسے نا پئیں۔۔۔یہ تو بنا ہی ان کی مدد کے لئے ہے۔۔۔اس کی غذائیت ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بہترین سپورٹ ہے-
 
image
 
وزن کم کرتا ہے
اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو صبح نہار منہ ایک گلاس ستو پینا شروع کردیں اور پھر چند ہی دنوں میں اس کے نتائج پر غور کریں۔۔۔یہ ایک ایسا علاج ہے جو وزن کو کم کرکے جسم میں طاقت کو بھی برقرار رکھتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: