ساری دولت دروازوں میں دفن کر دی ۔۔ دنیا کے وہ پراسرار دروازے جو آج تک بند ہیں، جانیئے ان کے پیچھے چھپی اصل حقیقت!

image
 
روشنی اور چکا چوند سے بھرپور دنیا میں یقین نہیں آتا کہ کہیں تاریکی کی بادشاہت بھی ہوسکتی ہے۔ انسان جو دوسرے سیاروں تک پہنچ کر وہاں کے راز دریافت کررہا ہے لیکن اس دنیا میں آج بھی ایسی کئی پراسرار چیزیں ہیں جو اس کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔ انھیں پر اسرار چیزوں میں وہ دروازے بھی ہیں جنھیں آج تک کوئی انسان نہیں کھول سکا۔
 
پدماھاشوامی مندر کا دروازہ
یہ ہندوؤں کے بھگوان “وشنو“ کا مندر ہے جسے کئی صدیوں پہلے ایک شاہی خاندان نے سونے سے تعمیر کروایا تھا اور اپنی ساری دولت مندر کے تہہ خانے میں بنے چھ دروازوں میں دفن کردی۔ ان دروازوں کو کھولنے کی اجازت کسی کو نہیں تھی کیونکہ ان کی پراسراریت کے بارے میں بہت سی کہانیاں مشہور تھیں البتہ 2011 میں حکومتی فیصلے کے تحت دروازوں کو کھولا گیا تو ہانچ دروازوں کے اندر سے بیش قیمت خزانے ملے جبکہ چھٹا دروازہ تاحال نہیں کھل سکا
image
 
اہرامِ مصر کا ابولہول
مصر میں موجود اہرام صدیوں سے انسان کے لئے معمہ بنے ہیں۔ قدیم زمانے میں بنائی گئی بلند و بالا عمارت اور اس میں جوں کی توں مصالحہ لگی ممیاں لوگوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں لیکن ان کے علاوہ اہراموں کے تہہ خانوں میں کئی ایسے دروازے پائے جاتے ہیں جنھیں آج تک نہیں کھولا جاسکا اسی طرح ابولہول کا اہرام بھی ہے جس کہ تہہ خانے میں بنے ہوئے دروازے کھولنے کی اجازت آج تک مصر کی حکومت نے نہیں دی۔
image
 
بادشاہ قن کا مزار
یہ صرف ایک مزار نہیں بلکہ تقریباً ایک پورا شہر ہے جو صدیوں پہلے دفن ہوگیا تھا جو 1973 میں دو چائیینیز کسان بھائیوں کو کھیتوں کی کھدائی کے دوران ملا۔ یہ دفن شدہ شہر بادشاہ قن کا مزار ہے جس میں انھوں نے 7000 فوجیوں پر پبنی پتلوں کی فوج بنوائی تھی جو اس شہر کی رکھوالی پر معمور تھی۔ اس مزار کو دریافت کرنے کے بعد ان دونوں کسان بھائیوں کی موت ہوگئی اس لئے لوگوں کا اصرار ہے کہ مزار کے تالہ لگے دروازوں کو نہ کھولا جائے۔
image
 
ہوٹل کا روم نمبر 873
ٹیرر آف بینف اسپرنگز نامی ہوٹل میں کئی سالوں پہلے ایک خاندان رات کہ ٹہرنے آیا جس کا دروازہ صبح کھولنے پر ہر طرف خاندان والوں کی لاشیں بکھری پڑی تھیں اور دیواروں پر جابجا خون بھر ہاتھوں کے دھبے تھے۔ اس خوفناک واقعے کے بعد اس دروازے کو ہمیشہ کے لئے تالہ لگا دیا گیا۔
image
 
تاج محل
تاج محل دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک ہے جہاں شاہ جہاں کی لاڈلی بیوی ممتاز بیگم دفن ہیں۔ تاج محل دراصل ایک مقبرہ ہے جس کے نچلے حصے میں کئی دروازے موجود ہیں۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ کسی نہ کسی دروازے میں ممتاز بیگم کی حنوط شدہ لاش ہے جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ ان میں ہندو دیوتاؤں کی مورتیاں ہیں۔ البتہ وہ دروازے ہمیشہ سے بند ہیں اور انھیں کھولا نہیں جاسکتا
image
YOU MAY ALSO LIKE: