نیا پل لنڈا بازار حیدرآباد

پرانے اور استعمال شدہ کپڑوں کا بازار جسے لنڈا بازار کہا جاتا ہے لنڈا ایک برطانوی خاتون کا نام تھا جو کہ بہت رحم دل اور غریبوں سے ہمدردی رکھنے والی عورت تھی اُسنے غریبوں کے لئے کچھ کرنے کا سوچا مگر اُسکے اپنے وسائل ہی کم تھے تو اُسنے اپنے کچھ دوستوں سے عطیات دینے کی درخواست کی اُسکے دوستوں نے اسے کچھ پرانے جوتے اور کپڑے دیدیئے جو اُسنے غریبوں کے لئے ایک اسٹال پر سجائے اور غریب لوگ وہاں سے وہ کپڑے مفت لینے لگے یہ دیکھ کر دوسرے لوگوں نے بھی اپنے پرانے کپڑے لنڈا کو دینا شروع کردیئے اور اسکا یہ اسٹال کافی مشہور ہوگیا جو باد میں ایک مارکٹ بن گیا اور اسے لنڈا مارکٹ کے نام سے جانا جانے لگا اور انگریزوں کی برصغیر کی آمد کے ساتھ انگریزوں کی پرانی اشیاء جو بیکار ہوجاتی تھی سستے دام میں پاکستان اور ہندوستان میں فروخت ہوجاتی تھی۔

حیدرآباد جسے سندھ کا دوسرا بڑا شہر کہا جاتا ہے اسی شہر میں مکی شاہ روڈ پر واقع پل جس کے نیچے لنڈا بازار لگایا جاتا ہے جسے لوگ نیا پل لنڈا بازار کے نام سے جانتے ہیں جو کے حیدرآباد کا سب سے مشہور اور پرانا لنڈا بازار ہے۔

حیدرآباد میں تین جگہ لنڈا بازار لگتے ہیں جس میں ایک بازار فاتحہ چوک پکولا فیکٹری جانے والے روڈ پر لگتا ہے اور دوسرا حیدرآباد کپڑا مارکیٹ روڈ سے فقیر کے پڑ جانے والی سڑک پر جبکہ تیسرا اور سب سے بڑا لنڈا بازار نئے پل پر لگایا جاتا ہے۔

یہاں موجود شیر خان جو کے یہاں پندرہ سال سے لنڈا کے جوتے فروخت کر رہا ہے اس نے بتایا کہ وہ یہ کام بچپن سے ہی کرہا ہے اس سے پہلے اسکے والد یے کام کرتے تھے وہ بچپن سے ہی انکے ساتھ ہوتا تھا اور آج اُسنے اپنی ذاتی دکان خرید لی ہے اسی طرح موجود یہاں ایک اور دکاندار جس کا نام رحیم خان ہے یے یہاں 11 سال سے ٹھیلہ لگا رہا ہے اسے نہ بتایا جو کپڑے اپ کو بڑے بڑے برانڈز کی دکانوں پر ہزاروں روپے میں ملتے ہیں وہ یہاں میں سو روپے سے لیکر پانچ سوروپے تک فروخت کرتا ہوں اور دکان داروں نے بھی کچھ اسی طرح کی باتیں بتائیں یہاں کے سب سے پرانے دکاندار سلیم خان کا کہنا ہے نیا پل لنڈا بازار میں آپ کو دکانیں بھی ملے گی اور اسٹال بھی اس کا سبب یہ ہے کہ جب بڑی گھاٹے خولی جاتی ہیں تو اس میں سے اچھا مال چھانٹ کر دکانوں پر رکھ لیا جاتا ہے اور بچا کچھا اسٹال پر سجا دیا جاتا ہے۔جہاں ہر چیز کی الگ الگ قیمت رکھی جاتی ہے۔

یہاں ایک جوتا خریدنے آئے شخص فرحان نے بتایا کہ وہ یہاں ایک شوز خریدنے آیا تھا جس کی قیمت بڑی دکانوں کمسکم دو ہزار ہے اور اُسنے یہاں سے وہ 500 روپے میں خریدا ہے ایک خریدار محممود عالم قریشی جس نے یہاں گھر کے سجاوٹ کے سامان کا پورا ٹھیلہ ہی خرید لیا انہوں نے بتایا کہ یہ سامان انہیں کسی دوسری دکان سے بہت مہگا ملتا جبکہ میں نے یہاں سے یے پورا اسٹال پانچ ہزار میں خرید لیا ہے خریداروں کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں وہ چیزیں مل جاتی ہیں جو انٹک ہوتی ہیں اور وہ پورے پاکستان میں کہیں نہیں مل سکتی۔

خریداروں کا کہنا ہے بعض اوقات خوش قسمتی سے انہیں لنڈا کے کپڑوں سے کچھ قیمتی سکے ملے جیسے ایک صارف نومان نے کہاایک بار اس کے پاس ایک امریکی ڈالر ایک بیگ سے مل گیا تھا۔ ”ایک اور صارف نے بتایا کہ اسے کیمرا کا میموری کارڈ مل گیا ہے اور اس کا ذخیرہ 32 جی بی کے قریب ہے لہذا یہ حیرت انگیز ہے۔نیا پل لنڈا بازار اپنے خریداروں کو ہر چیز کی پیش کش کرتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ یہ استعمال شدہ مواد ہے لیکن یہ غریبوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لاتا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور انکے چہرے پر خوشی لاتا ہے لہذا اس کی اہمیت انمول ہے۔لوگوں کا کہنا ہے انہیں یہاں اچھی اور پائیدار چیزیں مل جاتی ہے بعض دفعہ مہگی بھی ملتی ہیں مگر وہ پائیدار ہوتی ہیں تو ہم خرید لیتے ہیں
پاکستان کا سب سے بڑا لنڈا بازار لاہور ریلوے اسٹیشن پر دہلی دروازے کے قریب ہے جہاں سے بڑی تعداد میں مال کراچی لائٹ ہاؤس لنڈا مارکیٹ میں بھی آتا ہے جو کے پاکستان کی دوسری سب سے بڑی لنڈا مارکیٹ ہے۔

 

Shahbaz Khan
About the Author: Shahbaz Khan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.