اپنے شیشے کے برتنوں کو چاول اور سرکے سے کیوں دھونا چاہیے؟ جانیں کمال کی ٹپ جو بچائے آپ کے ڈھیروں روپے

image
 
شیشے سے بنی اشیاﺀ مثلاً شیشے کے گلاس٬ گلدان یا پھر شیشے کے برتنوں وغیرہ کی صفائی آسان نہیں ہوتی- یا تو ان پھر پانی کے دھبے پڑ جاتے ہیں یا پھر ان کے ڈیزائن کے کچھ ایسے حصے بھی ہوتے ہیں جہاں تک پہنچنا ممکن نہیں ہوتا- یہاں تک کہ یہ بعض اس اوقات اس حد تک بدنما ہوجاتے ہیں کہ آپ ان کا استعمال ہی ترک کردیتے ہیں اور بازار سے نئے خرید کر لے آتے ہیں جن پر یقیناً ڈھیروں روپے خرچ ہوتے ہیں- لیکن ہم آج آپ کو ایسی اشیاﺀ کی صفائی کا ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے شیشے سے بنی اشیاﺀ بالکل نئی جیسی ہو جائیں گی-
 
اس کے لیے کیا چاہیے؟
اس طریقہ کار میں استعمال ہونے والی تمام اشیاﺀ آپ کے باورچی خانے میں پہلے سے موجود ہوتی ہیں- اس کے لیے آپ کو برتن دھونے والے صابن ملے پانی کے چند قطرے٬ سرکہ ایک چائے کا چمچ اور ایک کپ بغیر پکے ہوئے چاول درکار ہوں گے-
 
image
 
آپ کو کرنا کیا ہے؟
چاول٬ صابن اور سرکہ اس شیشے کے برتن یا چیز میں ڈالیں جسے صاف کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی اس برتن میں پانی بھر دیں- اب برتن کے اوپر ہاتھ رکھ کر اسے اچھی طرح ہلائیں- چاول شیشے پر موجود گندگی کو دور کردیتے ہیں- اب اس برتن کو دھوئیں اور خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں-
 
یہ طریقہ کیوں کام کرتا ہے؟
چاول شیشے کے برتن کے ہر کونے تک باآسانی پہنچ جاتے ہیں اور پھنستے بھی نہیں ہیں- اس کے علاوہ یہ بغیر کسی نقصان کے شیشے کی صفائی کے حوالے سے بھی بہترین ثابت ہوتے ہیں- اگر شیشے کا برتن کچھ زیادہ ہی بری حالت میں ہے تو چاولوں والا طریقہ اختیار کرنے سے قبل اس میں سرکہ ڈال کر رات بھر چھوڑ دیجیے-
YOU MAY ALSO LIKE: