سیاہ حلقے اور جھریاں ختم کرتی ہے اور۔۔۔ آئی کریم کے 5 کمال جو آپ کے چہرے کو بخشیں نئی تازگی

image
 
چہرے پر سب سے پہلے آنکھوں کے گرد ہی جھریاں نمودار ہوتی ہیں۔ جنھیں ختم کرنے کے لئے آئی کریم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کریمز نہ صرف آنکھوں کے گرد کی جلد کو بحال کرتی ہیں بلکہ ان کے اور بھی کئی فائدے ہیں جو “ہماری ویب“ کے قارئین کے لئے ہم پیش کررہے ہیں۔
 
گہرے حلقے غائب کرنے میں مددگار
آنکھوں کے گرد حلقے بن جائیں تو آئی کریم کا مستقل استعمال حلقوں اور سوجن کو کم کرکے متاثرہ جلد میں نئے خلیے بنا کر اس کو روشن اور بحال کرتا ہے اس کے علاوہ ہلکی پھلکی الرجی اور نیند کی کمی سے ہونے والے کھنچاؤ کو بھی کم کرتا ہے۔
 
جھریاں
ایک معیاری آئی کریم جو قدرتی اجزاء سے بنی ہو اپنے اندر اینٹی آکسیڈینٹس، وٹامنز اور بہت سارے ایسے اجزاء رکھتی ہے جو جلد کو نمی فراہم کرتے ہیں اور اس وجہ سے آنکھوں کے گرد جلد نم رہتی ہے اور اس میں جھریاں پڑنے کا عمل کم ہوجاتا ہے
 
میک اپ کے لئے بھی اچھی
اگر آپ کی آنکھوں کے اطراف جلد کسی وجہ سے سوجی ہوی ہے یا اس پر حلقے نمایاں ہیں تو میک اپ سے پہلے فاؤنڈیشن کی طرح آئی کریم لگائیں۔ یہ کریم آپ کی آنکھوں کے گرد تمام داغ دھبوں کو چھپا دیگی اور جلد کو ہموار اور میک کے لئے بالکل تیار کردے گی
 
image
 
اسکن ٹون بہتر کرے
نئے خلیات کو تیزی سے بنانے میں مدد دینے کی وجہ سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ آئی کریم اسکن ٹون کو یکساں اور بہتر بناتی ہے۔ نئے خلیات سے نئی جلد وجود میں آتی ہے جو چمکدار اور صاف ہوتی ہے
 
آنکھوں کی جلد کی حفاظت
آئی کریم ایسے اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے جو مختلف موسمی اثرات سے حساس جلد کو محفوظ رکھتے ہیں اور جلد کو الرجی اور دھوپ کے اثرات سے بچاتے ہیں
YOU MAY ALSO LIKE: