بالوں کا لمبا ہونا آپ کو مغرور بنا سکتا ہے، آپ کے بالوں کی لمبائی آپ کی شخصیت کے کون سے چھپے رازوں سے پردہ ہٹاتی ہے؟ جانیے

image
 
عام طور پر خوبصورت بال کسی کی بھی خوبصورتی کو چار چاند لگا سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں خوبصورت اور لمبے بالوں والی لڑکیوں کو بہت پسند کیا جاتا ہے- مگر لمبے اور گھنے بال صرف خوبصورتی ہی نہیں بڑھاتے بلکہ بالوں کی لمبائی، شخصیت پر بھی براہ راست اثر انداز کرتی ہے جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے-
 
1: پکسی کٹ یا بہت چھوٹے بال
ایسے بال رکھنے والی خواتین، بہت قابل اعتماد ہوتی ہیں انہیں لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت پسند ہوتا ہے۔ اور یہ نئے لوگوں میں گھلنا ملنا بہت پسند کرتی ہیں۔ یہ خواتین اپنی ذہانت کے مطابق کام کرنا بہت پسند کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ زندگی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہو سکتی ہیں-
image
 
2: باب کٹ یا کاندھوں سے اوپر بال
آپ بغیر لگی لپٹی رکھے منہ پر سچ بول دینے والی خاتون ہو سکتی ہیں اور سچائی کو بیان کرتے ہوئے آپ کو اس بات کا بھی ڈر نہیں ہوتا ہے کہ آپ کا یہ بولا گیا سچ دوسرے کو تکلیف بھی پہنچا سکتا ہے۔ ایسے بال رکھنے والی خواتین متوازن شخصیت کی حامل ہوتی ہیں اور اس بات کو بہت اچھی طرح سمجھتی ہیں کہ گھر کے معاملات اور باہر کے معاملات کو کس طرح ایک دوسرے سے جدا رکھا جاسکتا ہے- ایسے بال رکھنے والی خواتین کے لیے کسی مستقل روٹین پر عمل پیرا ہونا بہت دشوار ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ نت نئے تجربات کرنے میں بہت خوشی محسوس کرتی ہیں-
image
 
کاندھوں سے نیچے تک کے بال
ایسی خواتین ایک مکمل نسوانی خوبصورتی کی حامل خاتون ہو سکتی ہیں۔ ایسی خواتین کو باتیں کرنا بہت پسند ہوتا ہے اور لوگ ان خواتین کی خوبصورتی کے سبب بغیر آنکھ چھپکائے ان کی بات نہ صرف سنتے رہتے ہیں بلکہ اس سے متاثر بھی ہو رہے ہوتے ہیں- ایسی خواتین چیلنج قبول کرنا اور ان کو پورا کرنا بہت پسند کرتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایسی خواتین دوستی رکھنا اور اس کو نبھانا بہت اچھی طرح جانتی ہیں-
image
 
4: کمر سے نیچے لمبے بالوں والی
مشرقی حسن کی روایات کی امین، کمر سے نیچے لمبے بالوں والی لڑکیاں بہت رکھ رکھاؤ والی ہوتی ہیں۔ یہ بہت بردبار، برداشت کرنے والی اور دوسروں کا خیال رکھنے والی ہوتی ہیں- ایسی لڑکیاں عارضی تعلق قائم کرنا پسند نہیں کرتی ہیں- اس کے بجائے ان کا انتخاب ایسا جیون ساتھی ہوتا ہے جو کہ شاندار ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی ہر ڈیمانڈ کو پورا بھی کرے-ایسی لڑکیوں کی اپنی ایک خوابوں کی دنیا ہوتی ہے جس میں وہ وقت گزارنا بہت پسند کرتی ہیں اور اپنی حقیقی زندگی میں خوابوں کی تکمیل کے لیے اپنی تمام توانائی خرچ کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: