|
|
فریج کی خریداری کے لئے جانے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ
بڑا فریج خریدیں جو ان کی ضرورت کو زیادہ سے زیادہ پورا کرسکے۔ اس کے ساتھ
ہی یہ خواہش بھی ہوتی ہے کہ فریج ان کی قوت خرید میں ہو اور بجلی کا بل
زیادہ نہ آئے۔ اس آرٹیکل میں “ہماری ویب“ کے ناظرین کے لئے ایک سروے کیا
گیا جس میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ کس طرح اچھا فریج خریدا
جاسکتا ہے۔ |
|
زیادہ لائٹ جائے تو یہ
والا فریج کارآمد ہے |
ہماری ویب کے نمائندے نے “ال غنی الیکٹرانکس“ کے دکان
دار سے سوال کیا کہ پاکستان میں فریج کی کون کون سی ٹیکنالوجی موجود ہیں تو
انھوں نے بتایا کہ دو طرح کی ٹیکنالوجی موجود ہیں ایک ڈی فروسٹ ڈائریکٹ کول
کہلاتی ہے جس میں فریج کے اندر کی دیواروں پر برف جمتی ہے جس کی وجہ سے وہ
بغیر بجلی کے بھی کچھ گھنٹے چیزوں کو ٹھنڈا اور محفوظ رکھ سکتا ہے۔ اس کے
علاوہ نان ڈی فروسٹ ٹیکنالوجی ہوتی ہے جس میں بالکل برف نہیں جمتی اور یہ
فریج ان لوگوں کے لئے لینا بہتر ہے جن کے علاقوں میں لائٹ نہیں جاتی |
|
|
|
کتنا بڑا فریج لیں؟ |
ایک سوال کے جواب میں دکان دار نے بتایا کہ آج کل کافی
بڑے سائز کے فریج بھی مل جاتے ہیں لیکن ان کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے۔ کچھ
کے فریزر صارفین کی سہولت کے لئے نیچے کی جانب ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا چار
سے چھ لوگوں کے لئے دس کیوبک فٹ کا فریج کافی ہوتا ہے۔ زیادہ افراد کے
استعمال کے لئے بڑا میڈیم یا بڑا فریج خریدیں لیکن کم لوگوں میں بڑا فریج
نہ خریدیں کیونکہ اس سے بجلی کا بل بہت زیادہ آتا ہے۔ |
|
|
|
انورٹر فریج کتنی بجلی
بچاتا ہے؟ |
جب ان سے پوچھا گیا کہ انورٹر فریج کتنے فیصف بجلی کی
بچت کرتا ہے تو انھوں نے ایک بڑے سائز کے فریج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا
کہ کمپنی کے دعوے کے مطابق بیس کیوبک فٹ کا یہ فریج صرف دو انرجی سیور جتنی
بجلی لیتا ہے کیونکہ یہ انورٹر فریج ہے۔ |
|
تھیرمو سٹیٹ کتنا رکھیں |
تھیرموسٹیٹ فریج کے اندر کا درجہ حرارت کنٹرول کرتا ہے۔
فریج سردیوں میں 30 سے چالیس فیصد استعمال ہوتا ہے اور اس کا تھیرموسٹیٹ 3
پر رکھنا کافی ہوتا ہے جبکہ گرمیوں میں اس max پر رکھنا چاہئیے کیونکہ
گرمیوں میں فریج زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ سردیوں میں تھیرموسٹیٹ کم کرنے
سے بجلی کا بل بھی کم آتا ہے۔ |
|
|
|
فریج کو کہاں رکھنا
چاہیے؟ |
فریج کا کاروبار کرنے والے شخص کے مطابق فریج کو دھوپ
والی جگہ نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ پھر فریج کی باڈی گرم ہوتی ہے اور اسے
ٹھنڈا ہونے کے لئے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اور اس وجہ سے فریج جلدی خراب
بھی ہوجاتا ہے۔ |
|