اے جاتے ہوئے آم۔۔۔ذرا ٹہرو ذرا ٹہرو۔۔۔جاتے ہوئے آم کیسے محفوظ کریں؟

image
 
گرمیاں تو ابھی جانے کی خبر نہیں سنا رہی ہیں لیکن گرمیوں کے بادشاہ نے حکم جاری کردیا ہے کہ وہ اب زیادہ دن اس سلطنت میں نہیں رہیں گے۔۔۔ رعایا اس خبر سے کافی پریشان ہے۔۔۔ کیونکہ بادشاہ کو ہر گھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور ان کے جانے کا سن کر سب کا یہی دل ہے کہ کسی طرح انہیں اپنا پاس چھپا لیا جائے۔۔۔ اس بادشاہ کا نام ہے آم اور اس کی محبت میں لوگ کھانا کم کھاتے ہیں اور اس کو اپنی خوراک میں بڑھا دیتے ہیں۔۔۔ لیکن پھر اس کے جانے کے بعد ایک طویل عرصہ اس کا کرنا پڑتا ہے انتظار۔۔۔
 
لیکن کچھ ایسے طریقے ہیں جس سے اسے پانچ سے چھے ماہ تک اپنے فریزر میں محفوظ کیا جاسکتا ہے اور ملک شیک یا پھر کسٹرڈ اور مینگو کریم میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔۔۔
 
سفید چونسا یا کوئی بھی تھوڑا سخت آم لے کر اس کا باریک چھلکا اتار لیں۔۔۔
 
image
 
اب آم کے چھوٹے چھوٹے پیس کریں اور پھر اسے چاہیں تو پیسٹ بنالیں اور چاہیں تو اسی حالت میں رہنے دیں چھوٹے پیس بنا کر۔۔۔
 
آم کا پیسٹ یا آم کے چھوٹے پیسز کو ایک زپ لاک بیگ میں حصے بنا کر رکھیں۔۔۔کوشش کریں کہ اگر آم کے چھوٹی پیس ہیں تو وہ ایک دوسرے کے اوپر نا ہو بلکہ تھوڑے تھوڑے فاصلے سے ہوں۔۔۔
 
پیسٹ اگر بنائیں تو اس بیگ میں انہیں اس طرح ڈالیں کہ ان کی موٹی تہہ نا بنے۔۔۔
 
پیسٹ اگر بنائیں تو اس بیگ میں انہیں اس طرح ڈالیں کہ ان کی موٹی تہہ نا بنے۔۔۔
 
زپ لاک بیگ بند کرتے ہوئے اس میں ہوا کو مکمل طور پر نکال دیں ۔۔۔
 
image
 
 اگر پیسٹ بنائیں تو ایک چمچہ چینی کا ڈال دیں چھے آم کے حساب سے۔۔۔
 
زپ لاک بیگ کو فریزر میں لٹا کر رکھیں اور کھڑا کرکے نا رکھیں ورنہ وہ خراب ہوجائیں گے۔۔۔
 
فریزر کا ٹیمپریچر زیرو فارن ہائیٹ ہو۔۔۔
 
استعمال سے آدھا گھنٹا پہلے فریزر سے نکال لیں اور پھرہی استعمال کریں۔۔۔
 
اگر آم کالے لگیں تو سمجھ لیں کہ یہ پیسٹ خراب ہوگیا ہے اس لئے اسے استعمال نا کریں۔۔۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: