محمد علی سدپارہ کے ساتھی جان سنوری کے کون سے ایسے آلات مل گئے جن سے اب سب پتہ چل جائے گا؟

image
 
حال ہی میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو موسم سرما میں سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سد پارہ کی لاش دریافت کرلی گئی تھی جسے ان کے بیٹے نے کیمپ فور پر محفوظ کر دیا ہے۔
 
تاہم اب اس سلسلے مزید پیش رفت بھی سامنے آئی ہے جس کے مطابق پاکستانی کوہ پیما علی سد پارہ کے ساتھی جان سنوری کا کیمرہ، گارمین ڈیوائس اور فون بھی دریافت کر لیا گیا ہے-
 
ان ڈیوائسز کی مدد سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ علی سدپارہ اور ان کے ساتھی کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کے بعد گمشدہ ہوگئے یا پھر اس چوٹی تک پہنچنے سے قبل ہی ان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آگیا-
 
image
 
علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ اپنے والد اور ان کے ساتھیوں کی لاشوں کو تلاش کرنے کے لیے دوبارہ کے ٹو پر پہنچے تھے اور اس مشن میں ان کے ہمراہ کینیڈین فوٹو گرافر اور فلم میکر ایلیا سیکلی اور نیپال کے پسنگ کاجی شرپا بھی ہیں۔
 
اور اسی مشن کے دوران ایلیا سیکلی، علی سدپارہ کے ساتھی جان سنوری کا کیمرہ، گارمین ڈیوائس اور فون تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
 
واضح رہے اس سے قبل ساجد کو ہوان پابلو موہر کی گارمین ڈیوائس بھی مل گئی تھی۔ جبکہ منگل کو کے ٹو کے سمٹ پر روانہ ہونے سے قبل ساجد نے علی سدپارہ کے ساتھ لاپتہ ہونے والے تیسرے کوہ پیما ہوان پابلو موہر کی لاش کو بھی راستے سے ہٹا کر محفوظ کر دیا تھا۔
 
image
 
دوسری جانب ساجد سد پارہ نے برف میں جمی اپنے والد کی لاش کو ’بوٹل نیک‘ کے خطرناک مقام سے نکال کر کیمپ فور پر محفوظ کر دیا۔ جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی بھی کروائی اور ساتھ ہی نشانی کے لیے پاکستانی پرچم بھی گاڑا- لاش کو کیمپ فور تک لانے کے خطرناک کام میں ارجنٹائن کے ایک کوہ پیما نے بھی ساجد کی مدد کی۔
YOU MAY ALSO LIKE: