نہ تو سخت ڈائٹنگ کی ضرورت اور نہ ہی دن رات ورزش کا جھنجھٹ، اب ان تین آسان طریقوں سے وزن کم کریں

image
 
موٹاپا یا وزن کا بڑھ جانا عام طور پر ان ہی افراد کے ساتھ ہوتا ہے جو کہ کھانے پینے کے شوقین ہوتے ہیں- اس کے علاوہ ایسے افراد عام طور پر سستی پسند بھی ہوتے ہیں اور ان کو کھانے پینے کے بعد اس کو ہضم کرنے کے بجائے آرام سے پاؤں پسار کر لیٹنا پسند ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایسے افراد موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں-ایسے افراد کو اگر وزن کم کرنے کے لیے یہ کہا جائے کہ وہ اپنا پسندیدہ کھانا چھوڑیں اور سخت ترین ڈائٹنگ کریں اس کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے دن میں کئی گھنٹوں تک باقاعدگی کے ساتھ ورزش کریں تاکہ ان کا وزن کم ہو سکے تو زيادہ تر موٹے افراد تو یہ سب کچھ سنتے ہی حوصلہ چھوڑ بیٹھتے ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ آسان طریقے بتائيں گے جن کے ذریعے نہ تو آپ کو ڈائٹنگ کرنی پڑے گی اور نہ ہی ایکسرسائز اور وزن تیزی سے کم ہوگا-
 
سانس لینے کی مشق
ہمارے پورے جسم میں سانس کا کردار زندگی میں سب سے زیادہ ہوتا ہے- ہم عام روز مرہ کے معمولات میں جس طرح سانس لیتے ہیں اس کا اثر ہمارے پورے جسم کی صحت پر براہ راست پڑتا ہے۔ اس حوالے سے سابقہ چینی اداکار مکی ریوسوک کا یہ دعویٰ ہے کہ انہوں نے دن میں پانچ منٹ سے سات منٹ تک سانس لینے کی مشق کے ذریعے صرف سات ہفتوں میں 13 کلو تک وزن کم کیا۔ اس مشق کے لیے ان کا یہ کہنا تھا کہ عام طور پر ہم اپنے پھیپھڑوں سے سانس لیتے ہیں مگر اس مشق کے لیے ہمیں دن میں پانچ سے سات منٹ تک پیٹ سے سانس لینا ہوتا ہے- ان کا کہنا ہے کہ اس کے لیۓ سیدھا کھڑا ہو کر ایک ٹانگ بلند کر لیں اور جسم کا سارا وزن پچھلی ٹانگ پر ڈال کر جسم کے تمام مسلز کو اکڑا لیں اور 5 سے سات سیکنڈ تک پیٹ کے راستے سانس لیں اس کے بعد نارمل حالت میں آجائيں- یہ مشق دن میں دو سے تین بار کرنے سے جسم کے میٹا بولزم کا عمل تیز ہوتا ہے اور چربی کے ذخائر پگھلنا شروع ہو جاتا ہے اور موٹاپے میں واضح کمی نظر آتی ہے-
image
 
ٹھنڈے اور گرم شاور کے ذریعے
یہ بات بہت حیرت انگیز محسوس ہوتی ہے کہ نہانے سے وزن کم کیا جا سکتا ہے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ ٹھنڈے اور گرم پانی سے نہانے سے بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے- ہمارے جسم کے اندر خون کی حیثیت ذرائع نقل و حمل کے ایک ذریعے کی ہوتی ہے خون کا کام پورے جسم میں مختلف چیزوں کی سپلائی ہوتا ہے- ایک اچھا دوران خون ہمارے جسم کی صحت کے نظام کو بہتر بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے- جسم میں جمع شدہ چربی کو پگھلانے اور وزن کم کرنے میں میٹابولزم کا بہت اہم کردار ہوتا ہے جس کو گرم اور ٹھنڈے شاور کے ذریعے بہتر بنایا جا سکتا ہے- اس طریقہ کار کے مطابق عام شاور لینے کے بعد شاور میں تیز گرم پانی کھول لیں اور تین منٹ تک اس بہت گرم پانی سے شاور لیں ۔ تین منٹ کے بعد گرم پانی کو بند کر دیں اور اب مکمل ٹھنڈا پانی کھول لیں اور ایک منٹ تک ٹھنڈا پانی کھلا رہنے دیں- یہ عمل 3 سے 5 بار دہرائيں اور اس کے بعد نہانا ختم کر دیں کچھ ہی عرصے میں واضح طور پر وزن میں کمی دیکھیں-
image
 
مساج یا مالش
یہ عمل آپ گھر بیٹھے خود بھی کر سکتے ہیں اس کے ذریعے جسم کے جن حصوں میں چربی جمع ہو چکی ہے ان جگہوں کا مساج کر کے وہاں موجود چربی کے قریب کا دوران خون تیز کیا جاتا ہے جس سے چربی تیزی سے پگھلتی ہے اور موٹاپے میں کمی واقع ہوتی ہے- یہ مساج کسی بھی تیل کی مدد سے خود گھر پر بھی کیا جا سکتا ہے اور اس کو کرنے کے لیے مساج کے ماہرین کی مدد بھی لی جاسکتی ہے یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو پگھلا کر آرام سے وزن کم کرتا ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: