ایک پیالے میں پانی اور سرکہ ملا کر اوون میں رکھیں اور--- 6 ایسے حیران کن گھریلو ٹوٹکے جو ہماری زندگی آسان بنا سکتے ہیں

image
 
بعض اوقات چند کاموں میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے اور یہ اکثر ہوتا ہے کیونکہ ہم انہیں آسان بنانا نہیں جانتے- کیا آپ نے کبھی ہیئر اسٹائل کی مصنوعات کے ساتھ مارکر کے نشانات کو ہٹانے کی کوشش کی ہے؟ جی ہاں ایسے کئی ٹوٹکے ہیں جو ہماری زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں-
 
موم کیسے صاف کریں؟
فرنیچر یا کپڑے سے موم کو ہٹانے کا عمل ان چیزوں کی سطحوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اگر کبھی کسی چیز پر موم گر جائے تو سب سے پہلے آئس کیوب یا برف سے بھرا پلاسٹک کا بیگ موم کے قطرے پر چند منٹ کے لیے رکھ دیں۔ جب موم جم جاتا ہے اور سخت ہو جاتا ہے، تو آپ اسے آسانی سے کپڑے یا فرنیچر پر سے صاف کرسکتے ہیں۔
image
 
مائیکروو ویو اوون کی بو ختم کرنے کا طریقہ
مائیکروو ویو اوون کی صفائی اور بو ختم کرنا ہمیشہ سے ہی ایک پیچیدہ مسئلہ رہا ہے- لیکن ہمارے بتائے گئے طریقے سے آپ ان دونوں مسائل سے باآسانی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں- ایک پیالے میں دو کپ پانی ڈال کر اس میں دو چمچ سرکہ ملا کر اوون میں رکھ کر چھوڑ دیں- پیالہ رکھنے کے بعد اوون کو 5 منٹ کے لیے آن کر دیں- سرکے کے بخارات اوون سے بو کو ختم اور گندگی کو نرم کردیں گے جسے بعد میں آسانی سے کپڑے سے صاف کیا جاسکتا ہے-
image
 
قالین سے چکنائی کی صفائی
آپ قالین پر سے چکنائی بڑی آسانی سے مکئی کے نشاستے کے ذریعے ہٹا سکتے ہیں-نشاستے کو چکنی جگہ پر چھڑکیں اور 15 سے 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں- اس کے بعد اس جگہ کو صاف کرلیں آپ دیکھیں گے کہ دھبے بھی غائب ہوچکے ہوں گے-
image
 
پرمننٹ مارکر کے نشانات کی صفائی
اکثر بچے مارکر سے میز پر نشانات لگا دیتے ہیں لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں- کوئی ہئیر اسٹائلنگ پروڈکٹ جیسے گھنگھریالے بالوں کو سیدھا کرنے والا اسپرے لیں اور ان نشانات پر کر دیں- اس کے بعد اس جگہ کو روئی یا نیپکن سے صاف کرلیں-
image
 
چھوٹا کچرا ڈسٹ پین میں جمع کرنا مشکل
دھول، ریت اور چھوٹا ملبہ ہمیشہ ڈسٹ پین میں جمع کرنا مشکل ہوتا ہے، چاہے آپ برش کو کتنی محنت سے استعمال کریں۔ لیکن ڈکٹ ٹیپ اس میں مدد کر سکتی ہے۔ اگر آپ اسے ڈسٹ پین کے کنارے سے چپکاتے ہیں تو چھوٹا کچرا اس میں آسانی سے آ جائے گا۔
image
 
لیکویڈ صابن کا ضیاع
اگر آپ کے بچے ہمیشہ ڈسپنسر سے بہت زیادہ مائع صابن دبا کر نکال لیتے ہیں تو یہ آسان طریقہ استعمال کریں۔ ڈسپنسر کے گلے میں چںد ربڑ بینڈ لپیٹ دیں اس طرح پمپ کو نیچے تک دبایا نہیں جا سکتا، اور آپ کو ضرورت کے مطابق صابن مل جائے گا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: