یہاں شیطان غسل کرتا ہے، نیوزی لینڈ کا ایک حیرت انگیز تالاب جس کا پانی بھی عجیب

image
 
نیوزی لینڈ کے علاقے Wai-O-Tapu میں دلچسپ قدرتی عجائبات کی کمی نہیں ہے لیکن یہاں کا سب سے پرکشش مقام حیرت انگیز طور پر سبز رنگ کے پانی پر مشتمل ایک ایسا تالاب ہے جسے Devil’s Bath (شیطان کا غسل) کہا جاتا ہے-
 
آج تاؤپو آتش فشاں زون، نیوزی لینڈ کا سب سے متنوع اور شاندار جیوتھرمل علاقہ ہے۔ یہ مقام 230000 سال پہلے بڑے پیمانے پر آتش فشاں کے پھٹنے کی دوران وجود میں آیا تھا۔
 
اس تالاب کے سبز رنگ کے پانی کی وجہ ہائیڈروجن سلفائیڈ گیسیں اور فیرس نمکیات کا امتزاج ہیں- سبز رنگ کی شدت کا انحصار اس پر پڑنے والی سورج کی کرنوں اور پانی میں پائے جانے والے معدنیات کی مقدار پر بھی ہوتا ہے- لیکن کوئی لمحہ ایسا نہیں ہوتا کہ جس وقت اس تالاب کا پانی عجیب نہ لگے-
 
image
 
تاہم اس پانی سے ناگوار بو اٹھتی ہے جسے آدھے گٹر اور آدھے خراب انڈے کی بو قرار دیا جاتا ہے- اسی مناسبت سے اس تالاب کو Devil’s Bath یعنی ایسا مقام جہاں شیطان غسل کرتا ہے کہا جاتا ہے-
 
یہ تالاب 11 مربع میل پر پھیلا ہوا ہے اور بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے- سیاحوں کے لیے یہاں ایک ایسا پلیٹ فارم بھی قائم ہے جہاں کھڑے ہو کر وہ باآسانی اس تالاب کا نظارہ کرسکتے ہیں-
 
اس زاویے کے علاوہ جس پر سورج کی کرنیں پانی سے ٹکراتی ہیں، دوسری چیزیں جو اس عجیب و غریب تالاب کی رنگت کو متاثر کرتی ہیں وہ ہیں پانی میں آئرن کی موجودگی، جو پانی کو شدید سبز رنگ دیتی ہیں ، اور گندھک کی موجودگی، جو اسے ہلکا سبز رنگ دیتی ہے۔
 
 
تاہم یہ تالاب تیراکی کے لیے نہیں ہے کیونکہ اس پانی میں پائی جانے والی تیزابیت کسی بھی شخص کی جلد کو باآسانی نقصان پہنچا سکتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: