شہزادی ڈیانا کے شادی کے جوتوں کے نیچے کیا خفیہ پیغام درج تھا... شاہی خاندان سے متعلق چند دلچسپ باتیں جو آپ آج سے پہلے نہیں جانتے تھے

image
 
شاہی خاندان کے ارکان کے اپنے چھوٹے چھوٹے راز ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کی شادی کے جوتے بھی معنی خیز ہوتے ہیں۔ برطانوی شاہی خاندان کے بارے میں چھوٹی چھوٹی تفصیلات ہمارے لیے بعض اوقات بہت دلچسپ ثابت ہوتی ہیں جیسے کہ چند باتیں مندرجہ ذیل میں بھی موجود ہیں۔
 
شہزادی ڈیانا کا نام
شہزادی ڈیانا کا نام اٹھارہویں صدی کی ایک اور لیڈی ڈیانا اسپینسر کے نام پر رکھا گیا۔ ان خاتون کا تعلق اٹھارویں صدی سے تھا اور یہ پرنس آف ویلز سے شادی کرنے والی تھیں- تاہم ان کی شادی لارڈ جان رسل سے ہوئی، جو بعد میں بیڈ فورڈ کا چوتھا ڈیوک بن گیا-ان خاتون کی موت بھی کم عمری میں یعنی 25 سال کی عمر میں واقع ہوئی-
image
 
ملکہ کی سستی نیل پالش
ملکہ برطانیہ 1989 سے ایک نیل پالش لگاتی آرہی ہیں جس کا نام Essie ہے- اس نیل پالش کی قیمت صرف 11 ڈالر ہے لیکن ملکہ اس کے استعمال سے مطمئین ہیں-
image
 
پرنس ولیم برطانوی نہیں تھے
اگرچہ پرنس فلپ شاہی خاندان کے فرد تھے لیکن وہ پیدا یونان میں ہوئے تھے- تاہم جب وہ 18 ماہ کے تھے تو ان کے خاندان کو ملک بدر کردیا گیا تھا- جنگ کے بعد پرنس فلپ کو ملکہ الزبتھ سے شادی کی اجازت ملی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے یونانی اور ڈینش اعزازات کو ترک کردیا-
image
 
پرنس ولیم اور پرنس ہیری کے متبادل نام
دوسرے والدین کی طرح لیڈی ڈیانا اور چارلس نے بھی اپنے بچوں کے دوسرے نام رکھے تھے- ولیم کا دوسرا نام آرتھر ہے جبکہ شہزادہ ہیری کا دوسرا نام البرٹ ہے- تاہم ڈیانا کبھی بھی ان ناموں کو استعمال نہیں کرنا چاہتی تھیں-
image
 
شہزادی ڈیانا کا چارلس کے لیے جوتوں کے نیچے خفیہ پیغام
ڈیانا کی شادی کے جوتے کئی طرح سے خاص تھے۔ جیسے کہ ایسے جوتا پہننا کہ وہ اپنے شوہر سے لمبی نہ دکھائی دیں- انہیں جوتوں کے نیچے چارلس کے لیے محبت کا ایک خفیہ پیغام بھی درج تھا- ڈیانا نے اپنے جوتوں کو تلوؤں پر C اور D کے حروف دل کی علامت کے ساتھ پینٹ کروائے تھے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: