سفید بال دوبارہ کالے ہوسکتے ہیں، اپنے بالوں کو دوبارہ سیاہ دیکھنا چاہتے ہیں تو صرف ایک کام چھوڑ دیں

image
 
ایسے افراد کے بارے میں بہت سی افسانوی داستانیں پائی جاتی ہیں جن کے بال کم عمری میں ہی دیکھتے ہی دیکھتے سفید ہوجاتے ہیں- مثال کے طور پر ایک انگریز وکیل سر تھامس مور کے بال مبینہ طور پر اس کی پھانسی سے پہلے ایک رات مکمل طور پر سفید ہو گئے تھے۔ تاہم سائنس ان تمام داستانوں میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی- تاہم پھر بھی ایسی کئی چیزیں ہیں جو ہم ان سفید بالوں کے بارے میں نہیں جانتے- واضح رہے کہ ان بالوں کا رنگ بنیادی طور پر سفید نہیں سرمئی ہوتا ہے-
 
کچھ لوگوں کے بال دوسروں کے مقابلے میں جلدی سفید کیوں ہوتے؟
بالوں کے رنگ کا تعین کرنے والا کیمیکل میلانن کہلاتا ہے- وقت کے ساتھ بالوں میں پائے جانے والے پگمنٹ سیل مردہ ہونے لگتے ہیں جن کی وجہ سے بال اپنا رنگ تبدیل کرلیتے ہیں- مطالعے کے مطابق ، یہ عمل عام طور پر کاکیشین باشندوں کے لیے 30 کی دہائی کے وسط میں شروع ہوتا ہے۔ ایشیائی لوگوں کے لیے یہ عام طور پر ان کی تیس کی دہائی کے آخر میں ہوتا ہے جبکہ افریقی باشندے جب چالیس کے وسط میں پہنچ جاتے ہیں تو ان کے بالوں کا رنگ تبدیل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔تاہم یہ عمل قبل از وقت یا تاخیر سے بھی شروع ہوسکتا ہے اور اس کا انحصار آپ کی جینز پر ہوتا ہے-
 
سائنسدانوں کی تازہ تحقیق
ای لائف سائنسس میں شائع ہونے والے ایک حالیہ مطالعے نے بالآخر ثابت کیا کہ ہم میں سے بیشتر لوگوں میں پایا جانے والا تناؤ ان کے بالوں کو وقت سے پہلے ہی سرمئی یا سفید کر دیتا ہے۔ سائنسدانوں نے رضاکاروں کے بالوں میں پروٹین کی سطح کی پیمائش کی اور پایا کہ نفسیاتی دباؤ نے mitochondria کو متاثر کیا ہے جو کہ خلیوں کو توانائی فراہم کرنے کا سبب بنتا ہے- کچھ دوسرے عوامل بھی اسی طرح کے اثرات رکھتے ہیں، جیسے سبزی خور ہونا، وٹامن بی 12 کی کمی اور دیگر طبی مسائل میں مبتلا ہونا۔
 
image
 
اچھی خبر یہ ہے کہ بالوں کا رنگ واپس آ سکتا ہے
بالوں کے رنگ کو نفسیاتی دباؤ سے جوڑنے کے علاوہ، مذکورہ بالا مطالعے سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اگر لوگ کم دباؤ کا شکار ہوں یا دباؤ میں کمی لائیں تو وہ اپنے بالوں کا رنگ واپس لا سکتے ہیں یعنی خود کو دباؤ کی کیفیت سے دور کر کے اپنے بالوں رنگ دوبارہ حاصل کرنا کسی حد تک ممکن ہے۔ تحقیق میں شامل ایک شخص اپنے بالوں کا رنگ جزوی طور پر بحال کرنے میں کامیاب ہوا وہ چھٹی پر چلا گیا۔تاہم ، اس طریقہ کار کی کچھ حدود ہیں- یہ ان لوگوں کے لیے کام نہیں کرے گا جن کے بال برسوں سے سفید یا سرمئی رنگ میں تبدیل ہوچکے ہیں۔
 
آپ کچھ گھریلو ٹوٹکے استعمال کرسکتے ہیں
اگر آپ اپنے بالوں کو رنگ کیے بغیر محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں ان وٹامن بی 12، وٹامن ای، ڈی اور معدنیات میں زنک اور آئرن ضرور شامل کریں جتنی آپ کے جسم کو ضرورت ہے- اس کے علاوہ زیادہ وقت دھوپ میں گزارنے سے گریز کریں-
 
image
 
چند گھریلو ٹوٹکے
بال دھونے سے ایک رات قبل بالوں اور ان کی جڑوں میں ناریل کا تیل لگائیں
روزانہ ایک چمچ تازہ ادرک اور ایک چمچ شہد ملا کر ضرور کھائیں
روزانہ 240 ملی لیٹر گاجروں کا جوس پئیں
ایک جیسی مقدار میں لیموں کا رس، آملہ کا رس اور بادام کا تیل لیں- اب ان اشیاﺀ کو آپس میں ملا لیں اور 3 ماہ تک روزانہ دو مرتبہ اس مرکب کو بالوں اور چوٹی میں لگائیں-
YOU MAY ALSO LIKE: