چینی شہری دانت صاف کرتے کرتے ٹوتھ برش ہی نگل گیا، کتنے دن بعد ڈاکٹروں نے برش کو پیٹ سے نکالا؟

image
 
ایک چینی شخص کو اپنے معدے سے 15 سینٹی میٹر لمبے ٹوتھ برش کو نکلوانے کے لیے پیچیدہ گیسٹراسکوپک آپریشن کے عمل سے گزرنا پڑا، اس چینی شخص نے یہ ٹوتھ برش غلطی سے صبح کے معمول کے دوران نگل لیا تھا-
 
چین کے صوبے Jiangsu سے تعلق رکھنے والے اس شخص (شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ “میں 10 روز قبل جب سو کر اٹھا تو معمول کے مطابق اپنے کام سرانجام دینے لگا جس میں ناشتے سے قبل ٹوتھ برش کرنا بھی تھا“-
 
“ لیکن اس دن میں زیادہ نیند میں تھا اور پچھلے دانتوں پر برش کرنے کے دوران برش غلطی سے ہاتھ سے چھوٹ کر زیادہ آگے چلا گیا اور گلے میں پھنس گیا- میں نے اسے ہینڈل سے نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ ہاتھ سے پھسل کے مزید آگے بڑھ گیا“-
 
image
 
جب متاثرہ شخص کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تو اس نے فوراً ہسپتال کے ڈاکٹروں سے رابطہ کیا جہاں ڈاکٹروں نے ایکسرے کرنے کے بعد فوری آپریشن کا فیصلہ کیا-
 
اس برش کو باہر نکالنے کے لیے ڈاکٹروں کو بھی کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ برش کا پھسلنے والا ہینڈل ہی تھا- ڈاکٹروں برش کو پکڑنے کے لیے جدید آلات اور نظام کے استعمال کیا-
 
image
 
تائزہو فورتھ پیپلز ہسپتال کے شعبہ معدے کے سربراہ وانگ جیانرونگ کا کہنا تھا کہ مریض نے بروقت ڈاکٹروں کو اپنے بارے میں آگاہ کر کے بہترین کام کیا- اس کی جگہ روایتی گھریلو طریقوں کا سہارا لینا نقصان دہ ہوسکتا تھا“-
YOU MAY ALSO LIKE: