|
|
ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اللہ ان کو صحت مند اور زندگی والی اولاد
سے نوازے مگر سب کچھ انسان کی خواہش کے مطابق نہیں ہوتا بلکہ کچھ معاملات
اللہ تعالیٰ نے اپنے قبضہ قدرت میں بھی رکھے ہوتے ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں
کہ زندگی اور موت دینے والی طاقت کوئی اور ہے جس کے قبضہ میں سارے فیصلے
ہیں۔ ایسے ہی کچھ واقعاات کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے- |
|
دنیا کی سب سے چھوٹی بچی |
دنیا کی سب سے چھوٹی بچی ہونے کا اعزاز سنگا پور کی یوشوان کے پاس ہے جو کہ
آج سے تقریباً چودہ مہینے قبل اس حالت میں دنیا میں آئی جب کہ اس کا سائز
صرف 24 سینٹی میٹر اور وزن 212 گرام تھا ۔ یہ بچی بالکل ایک عام چھوٹے سیب
کے برابر تھی ۔ اس بچی کی پیدائش 40 ہفتوں کے بجائے صرف 24 ہفتوں بعد سی
سیکشن کے سبب ہوئی تھی۔ اس بچی کی ماں کا بلڈ پریشر حمل کے دوران اتنا
زیادہ تھا کہ ڈاکٹروں کو خدشہ تھا کہ اس وجہ سے بچی یا اس کے ماں کے
اندرونی اعضا متاثر ہو سکتے ہیں اس وجہ سے ڈاکٹروں نے بچی کی پیدائش سی
سیکشن کے ذریعے کرنے کو ترجیح دی- شروع میں ڈاکٹروں کو یوشوان کے بچنے کی
کوئی امید نہ تھی مگر وقت کے ساتھ زندگی کے لیے لڑنے کی یوشوان کی صلاحیتوں
سے وہ متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور ہر نئے روز کے ساتھ یوشوان کی حالت
میں بہتری آتی گئی یہاں تک کہ چودہ ماہ کے بعد اس کا وزن تین کلو تک ہو گیا
جو کہ صحت مندانہ سمجھا جاتا ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے اس کو ہسپتال سے چھٹی
دے دی- تاہم ابھی بھی اس کے پھپھڑے اتنے مضبوط نہیں ہیں مگر وہ گھر پر
مشینوں کے ذریعے سانس لے کر بہتر ہو سکتی ہے۔ |
|
|
علیم سلطان کی زندگی کے
لیے لڑنے کی کہانی |
ترکی سے تعلق رکھنے والا یہ بہادر بچہ علیم سلطان 40
ہفتوں کے بجائے صرف 25 ہفتوں میں دنیا میں اس کیفیت میں آیا جب کہ اس کا
وزن صرف 500 گرام تھا۔ پیدائش کے فوراً بعد ڈاکٹروں نے اس کو انکیوبیٹر میں
رکھ دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ہر روز اس کی زندگی بچانے کے لیے ایک نئی
جنگ لڑنی پڑتی تھی- علیم سلطان کی والدہ کے اس کی پیدائش سے قبل بھی دو
دفعہ قبل از وقت ابارشن ہو چکے تھے۔ اس کے علاوہ ان کو صحت کے کئی مسائل
بھی درپیش تھے جس وجہ سے ماں کی زندگی بچانے کے لیے ڈاکٹروں کو علیم سلطان
کے قبل از وقت پیدائش کا فیصلہ کرنا پڑا۔ شروع میں علیم کی حالت دیکھ کر ان
کو اس کی زندگی کی کوئی امید نہ تھی- مگر وقت کے ساتھ ساتھ علیم سلطان کی
زندگی کے لیے لڑنے کی خواہش نے ان کو بہت متاثر کیا اور انہوں نے بھی پوری
تندہی سے اس کو بچانے کی کوششیں شروع کر دیں- ڈاکٹروں کے مطابق جس بچے کا
وزن 1۔1 کلو سے کم ہوتا ہے اس کے بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں مگر علیم
کی زندگی کسی معجزے سے کم نہیں ہے- |
|
|
دنیا کا سب سے قبل از
وقت پیدا ہونے والا بچہ |
دنیا میں سب سے قبل ازوقت پیدا ہونے والے زندہ بچے کا
اعزاز امریکہ کے رچرڈ کے پاس ہے جو کہ صرف 21 ہفتوں کے بعد ہی دنیا میں
آگیا۔ اس کی پیدائش 5 جون 2020 کو ہوئی تھی اس کا وزں ایک پونڈ سے بھی کم
تھا اور اس کا سائز بمشکل ہتھیلی کے برابر تھا۔ اس کی جلد بھی ابھی مکمل
طور پر نہیں بنی تھی اس وجہ سے ڈاکٹروں نے اس کو فوری طور پر وینٹیلیر پر
رکھ کر نالیوں کے ذریعے خوراک دینے کا عمل شروع کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق
21 ہفتوں کے زندہ بچے کے حوالے سے میڈیکل سائنس کی ریسرچ ناکافی تھی کیوں
کہ اس سے قبل میڈیکل شعبے کے ماہرین کو اتنے چھوٹے زندہ بچے کا سامنا نہیں
کرنا پڑا تھا پہلے مہینے تو ڈاکٹروں کو یہ امید بھی نہ تھی کہ وہ رچرڈ کو
بچانے میں بھی کامیاب ہو سکیں گے یا نہیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ رچرڈ کی
حالت میں بہتری آنی شروع ہو گئی اور وہ روز بروز بہتر ہوتا گیا یہاں تک کہ
چھ مہینوں کے بعد رچرڈ زندگی کی جنگ جیت کر اپنے ماں باپ کے ساتھ اپنے گھر
آگیا۔ |
|