کان کا میل کڑوا کیوں ہے اور آنسو نمکین کیوں ہیں؟ کیا آپ ان سوالات کے جوابات جانتے ہیں

image
 
عام طور پر اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کو پانچ حسوں سے نوازہ ہے جن کی مدد سے وہ دیکھتے سونگھتے چکھتے سنتے اور حمسوس کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو عقل و شعور سے بھی آراستہ کیا جس کی مدد سے وہ اپنے اردگرد کی چیزوں کو دیکھتے اور سمجھتے ہیں- مگر بعض اوقات بہت عام سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے حوالے سے ان کے جوابات جاننے کی کوشش ہم نے کبھی نہیں کی ہوتی ہے ایسے ہی کچھ سوالات کے جوابات آج ہم آپ کو بتائيں گے-
 
کان کا میل کڑوا کیوں ہے؟
اس بات سے تو ہم سب واقف ہیں کہ ہمارے کان کا میل کڑوا ہوتا ہے مگر ہم نے کبھی اس کے بارے میں جاننے کی کوشش نہیں کی ۔ انسان کی تخلیق اس دنیا کی ایک مکمل ترین مخلوق کے طور پر اللہ تعالیٰ نے فرمائی ہے اسی وجہ سے اس کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا گیا ہے اس کے جسم کا ہر ہر عضو کسی نہ کسی کام کے لیے ہی بنایا گیا ہے ۔ کان کے میل کے کڑوے ہونے کے حوالے سے بھی میڈیکل ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ یہ کان کے پردے کے تحفظ کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ کان کے میل کا کڑوا پن اور اس کو موم جیسا ہونا درحقیت کان کو ان چھوٹے کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھتا ہے جو کہ ہم اپنی عام آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے ہیں- اگر یہ کیڑے مکوڑے غلطی سے کان میں داخل ہو بھی جائیں تو اس کے موم جیسے ہونے اور کڑوا ہونے کے سبب کان کے پردے تک جانے سے قبل ہی اس میل میں پھنس جاتے ہیں جس سے کان کا پردہ محفوظ رہتا ہے-
image
 
منہ میں لعاب کیوں ہوتا ہے؟
ہمارے منہ کے اندر تھوک پیدا کرنے والے غدود موجود ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ہمارا منہ ہر وقت گیلا رہتا ہے اور جب بھی ہمیں پیاس لگتی ہے تو ہمارا منہ خشک ہونے لگتا ہے اور ہم فوری طور پر پانی پیتے ہیں تاکہ ہم دوبارہ سے زبان کو گیلا کر سکیں- ماہرین کے مطابق منہ کا یہ لعاب بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور کئی حوالوں سے ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے جس میں سب سے اہم کام اس کا یہ ہوتا ہے کہ ہماری زبان پر موجود ٹیسٹ بڈ کسی بھی ذائقے کو اسی صورت میں محسوس کر سکتے ہیں جب کہ ہمارے منہ کے اندر لعاب موجود ہو اگر زبان کا لعاب خشک ہو جائے تو زبان کسی قسم کے ذائقے کو محسوس کرنے سے قاصر ہو جائے- اس لعاب کا دوسرا اہم کام ہمارے جسم کے نظام انہضام پر پڑتا ہے ۔ کیوں کہ اس کی وجہ سے ایک جانب تو غذا نرم ہو جاتی ہے اور آسانی سے معدے کی جانب رواں دواں ہو جاتا ہے اور دوسرا سب سے اہم کام غذا میں موجود گلوکوز کو فوری طور پر خون میں شامل کرنا ہوتا ہے جو کہ فوری توانائی پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے-
image
 
آنکھ کے آنسو نمکین کیوں ہوتے ہیں؟
کیا کبھی آپ نے یہ سوچا کہ آپ کی آنکھ کے آنسو نمکین کیوں ہوتے ہیں یہ میٹھے بھی تو ہو سکتے تھے یا پھر سادہ پانی جیسے بھی تو ہو سکتے ہیں مگر وہ نمکین ہوتے ہیں- اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ آنکھ بنیادی طور پر چربی کا ایک گولا ہوتی ہے اور چربی کو محفوظ رکھنے کے لیۓ نمک کی ضرورت ہوتی ہے- اگر ہماری آنکھ کے آنسو نمکین نہ ہوتے تو کچھ ہی عرصے میں ہماری آنکھ کی چربی گل سڑ کر ختم ہو جاتی جس کو محفوظ رکھنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے آنسو نمکین بنائے ہیں تاکہ آنکھ محفوظ رہ سکے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: