|
|
جنوبی کوریا کے ایک رہائشی شخص کی قسمت اچانک اس وقت کھل
گئی جب اسے حال ہی میں خریدے گئے پرانے فریج سے بھاری رقم دریافت ہوئی- |
|
اس شخص نے یہ پرانا ریفریجریٹر ایک آن لائن ویب سائٹ سے
خریدا تھا- |
|
اس شخص (شناخت ظاہر نہیں کی گئی) کو یہ رقم فریج کی
صفائی کے دوران اس کے ایک خفیہ خانے سے برآمد ہوئی- اس رقم کی مالیت تقریباً
95 ہزار ڈالر بنتی ہے اور اتنی بڑی رقم ملنے پر یہ شخص دیکھتے ہی دیکھتے
امیر ہوگیا- |
|
تاہم اس شخص نے فوری طور پر 6 اگست کو پولیس کو اس واقعہ
کی اطلاع دی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ پولیس نے عارضی طور پر نقد
رقم کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ جبکہ فریج فروخت کرنے والے اور
ٹرانسپورٹر کو رقم کے مالک کے حوالے سے تحقیقات میں شامل کیا جائے گا۔ |
|
|
|
پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ انوکھے انداز میں رقم دریافت
ہونے کے حوالے سے یہ ایک انتہائی مضحکہ خیز کیس ہے- |
|
رقم کی دریافت کے حوالے
سے قوانین |
امریکہ کے قوانین کے مطابق رقم کا اصل مالک اگر چھ ماہ
تک سامنے نہ آئے تو رقم کا نیا مالک وہ شخص قرار پاتا ہے جس نے یہ رقم
دریافت کی ہوتی ہے- |
|
اگر ایسا ہوتا ہے تو نئے مالک کو صرف 22 فیصد ٹیکس ادا
کرنا پڑے گا۔ |
|
دوسری طرف، اگر رقم کا مالک مل جاتا ہے تو،
دریافت کرنے والے کو رقم کا 5 سے 20 فیصد حصہ معاوضے کے طور پر ادا کیا
جائے گا۔ |
|
قانون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ملنے والی رقم کسی
جرم سے متعلق ہے تو اسے ریاست کو منتقل کیا جائے گا۔ |