جرمن گھر میں بھی جوتے پہن گھر گھومتے ہیں کیونکہ اگر وہ ایسا نہ کریں تو...جرمن باشندوں کی زندگی کے بارے میں 5 دلچسپ حقائق

image
 
روایتی قوانین کے علاوہ، بہت سے ممالک میں عام رہن سہن کے طریقے اور رویے بھی قوانین کا ہی درجہ رکھتے ہیں جو دیگر ممالک کے افراد کو عجیب لگتے ہیں۔ جرمنی بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ ان کی زندگی کی اپنی خصوصیات ہیں جو مقامی لوگوں کے لیے معمول کی بات لگتی ہیں لیکن سیاحوں اور دیگر ممالک کے باشندوں کے نزدیک یہ انوکھی عادتیں ہوتی ہیں لیکن ان عادات کو اپنا کر ہم اپنے کئی مسائل حل کرسکتے ہیں-
 
گھر میں بھی جوتے پہننا
جرمن باشندے گھر میں بھی جوتے اور موزے پہن کر گھومتے ہیں اور انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ باہر کا درجہ حرارت گرم ہے یا سرد- درحقیقت ان کے گھروں کے فرش انتہائی ٹھنڈے ہوتے ہیں اور جوتے اور موزے پہننا جرمن باشندوں کی مجبوری ہوتی ہے ورنہ وہ بیمار پڑ سکتے ہیں-
image
 
نام کی وجہ سے درخواست مسترد
بچے کی پیدائش کے بعد جب اس کی رجسٹریشن کے لیے مقامی سرکاری آفس میں درخواست دی جاتی ہے تو اس میں بچے کے نام کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے- اگر والدین کی جانب سے بچے کا منتخب کردہ نام کسی کی کنیت یا کسی پروڈکٹ کا نام ہو تو درخواست مسترد کر دی جاتی ہے- چونکہ درخواست دوبارہ جمع کرانے کا طریقہ کار بہت مہنگا ہوتا ہے، اس لیے جرمن اپنے بچوں کے لیے روایتی نام پسند کرتے ہیں۔
image
 
گھر کے نزدیک گاڑی دھونے پر پابندی
جرمنی کے بیشتر علاقوں میں، اپنی گاڑی کو غیر مناسب جگہوں پر دھونا منع ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گندا پانی زمین میں داخل ہو جاتا ہے اور اردگرد کے ماحول پر منفی اثر ڈالتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیلف سروس کار واش اس ملک میں بہت وسیع پیمانے پر موجود ہیں۔ وہاں استعمال ہونے والا پانی مٹی میں جذب نہیں ہوتا بلکہ اسے جمع کیا جاتا ہے، فلٹر کیا جاتا ہے اور یہاں تک کہ دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے۔
image
 
موسمی سبزیاں
موسم خزاں کی آمد اور بازاروں میں موسم خزاں کی سبزیوں کی آمد کے ساتھ، جرمن ان کو ان تمام پکوانوں میں شامل کرنا شروع کر دیتے ہیں جو وہ پکاتے ہیں۔ نیز، وہ کچھ سبزیوں کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔
image
 
یہاں پیٹرول ختم نہیں ہونا چاہیے
جرمنی میں آٹو بھان نامی شاہراہ یہاں کے پرکشش مقامات میں سے ایک ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شاہراہ پر کار کی کوئی حد رفتار مقرر نہیں ہے- البتہ اس شاہراہ پر سے گزرتے ہوئے آپ کا پیٹرول ختم نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہاں رکنے کی اجازت نہیں ہے- اگر ایسا ہوتا ہے تو سڑک پر چلنے والی دیگر گاڑیوں سے ٹکراؤ ممکن ہے -
image
YOU MAY ALSO LIKE: