آج کے کالم کا موضوع جو ہے وہ واقعہ بہت
افسوسناک ہے۔میں بات کر رہا ہو مینار پاکستان حادثہ کی ۔یہ بہت افسوسناک
واقعہ ہے ۔ کیا اس لڑکی کو پاکستان کی بیٹی ہونے کی سزا ملی ؟ ذرائع کے
مطابق اس لڑکی نے دفعہ 354 کے تحت چار سو نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کروا
دیا ہے ۔ اس واقعہ سے دنیا پر کیا اثر پرے گا ۔ آج وہ ہو رہا ہے جو دور
جہالت میں ہوتا تھا کہ بیٹی کو زندہ دفن کر دینا بیٹی کو زندہ دفن کرنا
اچھا ہے اگر اس کو بڑا کر کے اس کی عزت خراب کرنی ہے۔ عزت بہت بری چیز ہے
یہ ساری زندگی لگا کر کمائ جاتی ہے یہ چند کوریوں کے بدلے خریدی نہیں جا
سکتی ۔وزیراعظم نے اس بات کا نوٹس لیا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہوگا کہ واقعہ
کی تحقیقات میں پیشرفت ہوتی ہے کہ نہیں ۔ پولیس کو ملزمان کی شناخت نہ ہونے
کی وجہ سے مشکلات کاسامنا تو ہوگا ۔ اس ملک میں یا تو علم کی کمی ہے یا تو
قانون کی۔ قانون ہے تو سزا نہیں ہے ۔ کب تک ہم ایسے جیے گے ؟ لہذا حکومت
پاکستان سے درخواست ہے کہ اس حوا کی بیٹی کو انصاف ملے ۔
|