لندن دراصل دنیا کے انتہائی پرکشش شہروں میں سے ایک ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ
ہے کہ ہم اس شہر کو صرف ڈبل ڈیکرز، بکنگھم پیلس اور شاہی خاندان کے حوالے
سے جانتے ہیں جبکہ حقیقت میں یہ شہر اس سے کہیں زیادہ ہے۔ |
|
|
لندن کے کچھ مقامات پر اس طرح کے پائپ نصب ہیں جو کہ بنیادی طور پر سیوریج
سسٹم کا حصہ ہیں- وہ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اس قدر لمبے رکھے گئے
ہیں کہ پیدل چلنے والوں کو کسی بھی قسم کی بو نہ آئے۔ |
|
|
لندن میں آپ کو کئی جگہ پرانی اور نئی عمارات ایک ہی مقام پر دیکھنے کو
ملتی ہیں- یہ قدیم اور جدید دور کا امتزاج خوبصورت معلوم ہوتا ہے- |
|
|
لندن میں بعض جگہوں پر ٹریفک کی صورتحال ایسی بھی ہوتی ہے جیسے آپ پھنس گئے
ہوں- |
|
|
لندن میں ایک دھندلی صبح جس میں تھوڑی سی سورج کی روشنی دلچسپ منظر پیش
کررہی ہے۔ |
|
|
ہولبورن اسٹیشن کے شمال میں واقع ایک ٹیلیفون بوتھ جس میں اسمارٹ فون کی
مرمت کا آفس قائم ہے- |
|
|
لندن کی کئی سڑکوں پر بعض بس اسٹاپ الٹے تعمیر کیے گئے ہیں اور ان میں نصب
سیٹیں اتنی چھوٹی ہیں کہ کوئی انسان ان پر سو نہیں سکتا صرف بیٹھ سکتا ہے- |
|
|
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ عمارت پگھل رہی ہے- |
|
|
لندن کے کتے واقعی پرسکون ہیں- |
|
|
لندن میں کیفے بے گھر افراد کو ملازمت فراہم کرتے ہیں اور انہیں عام زندگی جانب
لوٹنے میں مدد فراہم کرتے ہیں- |
|
|
ٹاؤن برج کے اطراف کا غروب آفتاب کے وقت کا حسین منظر- |