یہ عادت چھوڑ دیں ورنہ... 5 غلطیاں جن کی وجہ سے اسمارٹ فون میں آگ لگ سکتی ہے

image
 
حال ہی میں امریکہ کے ایک ہوائی جہاز میں پرواز کے دوران اسمارٹ فون میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے- اگرچہ اسمارٹ فونز میں آگ لگنے کے امکانات بہت کم ہیں، لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ ہم اپنے آلات کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ زیادہ تر اسمارٹ فونز میں 4،500mAh اور اس سے اوپر کی طاقتور بیٹریاں موجود ہیں جن میں تیز چارجنگ کی صلاحیت ہے، اسی لیے یہ تجویز کیا جاتی ہے کہ آپ اپنے فون کو احتیاط سے استعمال کریں۔ اس سے قطع نظر کہ آپ کس برانڈ کا اسمارٹ فون استعمال کر رہے ہیں، ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں نئے فونز کی بیٹریاں بغیر کسی انتباہ کے پھٹ گئیں۔ زیادہ تر معاملات میں، اسمارٹ فون برانڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ صارفین کی غلطی ہے۔ اپنے فون کو آگ لگنے سے بچانے کے لیے اپنی 5 غلطیوں پر توجہ دیں
 
ٹوٹے ہوئے فون کا استعمال
اگر اسمارٹ فون گرنے کی وجہ سے ٹوٹ جائے تو اسے استعمال کرنا فوراً بند کردیں اور کسی سروس سینٹر سے رابطہ کریں- اسمارٹ فون کی باڈی یا ڈسپلے ٹوٹنے کے سبب اس میں پانی داخل ہوسکتا ہے جو کہ بیٹری یا سرکٹ تک پہنچ سکتا ہے- ایسا فون استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہوتا ہے-
image
 
جعلی یا نقلی چارجر کا استعمال
فاسٹ چارجنگ ایڈاپٹر استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتنی چاہیے- ہمیشہ اسمارٹ فون اسی چارجر سے چارج کریں جو اس کے ساتھ کمپنی کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے- انتہائی طاقت ور توانائی کا حامل چارجر بیٹری پر دباؤ بڑھا دیتا ہے- اسے کے علاوہ نقلی چارجر بھی استعمال کرنے سے گریز کریں-
image
 
جعلی یا کسی دوسری کمپنی کی بیٹری
بعض اوقات اسمارٹ فون کی مرمت کے دوران بیٹری کی تبدیلی کی ضرورت پڑتی ہے- ایسے میں کبھی بھی کوئی سستے داموں ملنے والی بیٹری یا کسی دوسری کمپنی کی بیٹری اپنے اسمارٹ فون میں مت لگوائیے- غیر معیاری بیٹری گرم ہو کر پھٹ سکتی ہے اور اس کی وجہ سے آگ لگ سکتی ہے-
image
 
گرم ہونے کے دوران اسمارٹ فون کا استعمال
اگر آپ کا اسمارٹ فون غیر معمولی طور پر گرم ہورہا ہو تو اسے استعمال مت کیجیے اور نہ چارجنگ پر لگائیے- اسے رکھ کر تھوڑی دیر کے لیے اس سے دور ہوجائیے- گرمائش کے دوران اسمارٹ فون کا مستقل استعمال نقصان پہنچا سکتا ہے-
image
 
اضافی چارج کرنا
موبائل فون کو ساری رات کے لیے چارجنگ پر لگا کر مت چھوڑیے- یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ بیٹری کو 100 فیصد چارج کریں بلکہ بہتر یہ ہے کہ اسے 90 فیصد تک چارج کیا جائے جس سے بیٹری کی زندگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے- فون کو چارجنگ پر لگا کر بھول جانا نہ صرف بیٹری کی زندگی کو مختصر کرتا ہے بلکہ خطرناک بھی ہوتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: