اسکاچ ٹیپ سے صرف پھٹے نوٹ ہی نہ جوڑیں بلکہ ایسے پانچ کاموں کے بارے میں جانیں جو اس ٹیپ سے لیے جاسکتے ہیں

image
 
اسکاچ ٹیپ کے نام سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ ٹیپ اسکاٹ لینڈ میں پہلی بار بنائی گئی تھی تبھی اس کو اس نام سے پکارا جاتا ہے۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ اس ٹیپ کو سب سے پہلے پیرس میں 1930 میں رچرڈ ڈریو نامی بندے نے بنایا تھا۔ وہ لوگوں کے جسم پر مختلف انداز کے ٹیٹو بناتا تھا اور اس کے لیے اس کو ایسی ٹیپ کی ضرورت پڑتی تھی جس سے وہ جسم کے ان حصوں پر ٹیپ لگا سکے جہاں اس کو ٹیٹو نہیں بنانے ہوتے تھے- اس وجہ سے اس نے پتلی پتلی پٹیاں کاٹ کر ان کے اوپر چپکنے والی گوند لگا کر ان کا استعمال کیا ۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس ٹیپ کو چیزوں کو جوڑنے اور کاغذ یا نوٹوں کو جوڑنے کے لیے استعمال کیا جانے لگا اس کے علاوہ پیکنگ کے لیۓ بھی مختلف گفٹ شیٹ کو چپکانے کے لیے بھی اس شفاف ٹیپ کو استعمال میں لایا جانے لگا- مگر وقت نے یہ ثابت کیا کہ یہ ٹیپ صرف چیزوں کو جوڑنے کے علاوہ بھی بہت سے کاموں میں استعمال کی جاسکتی ہے جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
کمپیوٹر کی بورڈ کی صفائی کے لیے
عام طور پر کمپیوٹر کی بورڈ کے بٹنوں کے درمیان میں جو ریت کے ذرات چپک جاتے ہیں ان کو صاف کرنا بہت ہی دشوار ہوتا ہے۔ اس کی صفائی کے لیے ان بٹنوں کے درمیان ٹیپ کو لگائیں اور اس کے بعد جب اس کو اتاریں گے تو سارے ریت کے ذرات اس ٹیپ کے ساتھ چپک جائيں گے اور اس سے کی بورڈ اچھی طرح صاف ہو جائے گا-
image
 
پرانے کپڑوں کو نیا بنائیں
زیادہ استعمال سے کپڑوں پر رواں آجاتا ہے اور اس سے وہ پرانے لگنے لگتے ہیں۔ اسکاچ ٹیپ پرانے کپڑوں کا رواں صاف کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے اس کے لیے کپڑے کے اس حصے میں جہاں پر رواں آرہا ہو اس جگہ پر ٹیپ لگا دیں اس کے بعد جب آپ اس ٹیپ کو اتاریں گے تو اس سے وہ رواں اس ٹیپ کے ساتھ چپک جائے گا اور کپڑا صاف ہو جائے گا-
image
 
ٹوٹے کانچ اٹھانے کے لیے
کانچ کے ٹوٹنے کے بعد ان کے باریک ذرات کو سمیٹنا کافی دشوار ہوتا ہے اور اس میں یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ یہ ہاتھوں میں چبھ بھی سکتا ہے اور اس سے چوٹ بھی لگ سکتی ہے- اس وجہ سے جس جگہ پر کانچ نظر آرہے ہوں ان کو ہاتھ سے اٹھانے کے بجائے اس جگہ پر ٹیپ لگا دیں یہ سارے کانچ کے ٹکڑے اس ٹیپ کے ساتھ چپک جائيں گے اور صاف ہو جائیں گے-
image
 
کچے پھل پکانے کے لیے
کچے پھل پکانے کے لیے کاغذوں میں لپیٹنے کے بجائے ان کے اوپر اگر ٹیپ لپیٹ کر رکھ دیں تو اس کی گرمائش سے وہ جلدی پک جائيں گے۔ یہ طریقہ عام طور پر آم ، چیکو ، تربوز اور خربوزہ کو پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس سے یہ پھل جلدی پک جاتے ہیں۔
image
 
جوتوں کے پرانے تسموں کو نیا کریں
بعض اوقات تسمے والے جوتوں کے تسمے پرانے ہو جاتے ہیں اور ان میں سے دھاگے نکلنے شروع ہو جاتے ہیں۔ اور اس طرح سے جوتے بد نما اور خراب لگنے لگتے ہیں ۔ اس کو روکنے کے لیے اس جگہ پر جہاں سے دھاگے نکل رہے ہوتے ہیں اسکاچ ٹیپ لگا لی جائے تو اس سے یہ تسمے مزید خراب ہونے سے بچ جاتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: