"یہ جگہ بالکل اچھی نہیں ہے۔ کیا تم نے وہ جگہ نہیں دیکھی؟

 THE BEST PLACE IS WHERE YOU ARE

"یہ جگہ بالکل اچھی نہیں ہے۔ کیا تم نے وہ جگہ نہیں دیکھی؟

جہاں ہر طرف ہریالی ہوتی ہے…..رنگین پھول ہوتے ہیں…. ان پھولوں کی مہک ہوتی ہے…. نیلا آسمان ہوتا ہے... چشمے کے پانی کا شور ہوتا ہے….. ٹھنڈی ہوا ہوتی ہے…….اور آپ ایک پرسکون جگہ پر بیٹھ کر ہر چیز کا نظارہ کر رہے ہوتے ہیں۔ اور پھر یہ منظر رات میں بھی بدل سکتا ہے جب سیاہ آسمان پر چمکتے تارے اور روشن چاند ہوتا ہے…. ٹھنڈا پانی آپ کے پیروں پر سے گزر جاتا ہے اور آپ گیلی مٹی پر کھڑے ہوتے ہیں…. سمندر کی لہریں پتھروں سے ٹکرا کر ایک شور پیدا کررہی ہوتی ہیں… وہ ہوتی ہے اصل جگہ۔"

"یہ ساری چیزیں اچھی ہیں بلکہ بہت اچھی ہیں۔ سمندر کی لہریں... چاند کی چاندنی…. دمکتے تارے یا پھولوں کی مہک۔ یہ سب سے بہترین چیزیں ہیں لیکن میرے نزدیک بہترین جگہ وہ ہے جہاں آپ موجود ہیں۔ ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے۔ پھولوں کی مہک آرہی ہے۔ چاندنی پھیلی ہے۔ کیا یہ ساری چیزیں یہاں ہیں؟ نہیں…. یہاں ایسا کچھ نہیں ہے لیکن یہاں تم ہو اس لیے تم اس جگہ کا مزہ لے سکتی ہو اور چونکہ تم اُس جگہ موجود نہیں تو وہ جگہ تمہارے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی۔ صرف وہ جگہ اہم ہے جہاں ہم ہیں۔ اس جگہ کو محسوس کرو جہاں تم ہو۔"


 

Hiba Hanif Rajput
About the Author: Hiba Hanif Rajput Read More Articles by Hiba Hanif Rajput: 12 Articles with 13268 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.