ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنے کی وجہ سے ہم بچ گئے… دنیا کے خوش قسمت ترین افراد جو خوفناک حادثات میں محفوظ رہے، وائرل ویڈیوز

image
 
کچھ لوگ پیدائشی خوش قسمت ہوتے ہیں کہ دنیا میں ان کا سامنا صرف اچھی چیزوں سے ہوتا ہے لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ان سے زیادہ خوش قسمت ہوتے ہیں- کیونکہ یہ مشکل حالات میں گھرے ہونے کے باوجود بھی محفوظ رہتے ہیں یہاں تک کہ کئی بار موت کے قریب پہنچ کر بھی واپس آجاتے ہیں-
 
سائیکل سوار گاڑی اور ٹرک کے درمیان سینڈوچ بن گیا
سائیکل سواروں کو کسی بھی دوسرے قسم کے ڈرائیور کے مقابلے میں سڑک پر زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سائیکل سوار کتنا ہی چوکس کیوں نہ ہو، آپ حادثات کا شکار ہو سکتے ہیں جب دوسرے ڈرائیور بے بس اور غیر ذمہ دار ہوں۔ روس میں ایک خاص سائیکل سوار اس وقت ڈیلیوری ٹرک اور کار کے درمیان سینڈوچ بن گیا جب دونوں گاڑیاں ایک چوراہے پر ٹکرا گئیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا- تاہم سائیکل سوار خوش قمست ثابت ہوا اور اس کی زندگی محفوظ رہی-
 
جب دادی اور پوتے پر گاڑی چڑھ دوڑی
برازیل میں ایک سڑک پر دو گاڑیوں میں تصادم کی وجہ سے ایک کھڑی گاڑی 56 سالہ خاتون اور اس کے 5 سالہ پوتے پر چڑھ دوڑی جو فٹ پاتھ پر چل رہے تھے۔ حیرت انگیز طور پر ، گاڑی کے نیچے آ جانے کے باوجود، بچہ بالکل محفوظ رہا اور وہ فورا اپنی دادی کے پاس آیا ہے جو گاڑی کی ٹکر سے زمین پر گر گئی تھی۔ دونوں اس حادثے کے نتیجے میں بچ جانے پر حیران ہیں۔
 
طیارہ حادثہ لیکن سب محفوظ
ہم نے اب تک کچھ کار حادثات کے بارے میں بات کی- لیکن ہوائی جہاز کے حادثات کے بارے میں کیا خیال ہے؟ یقیناً یہ بہت زیادہ خوفناک ہوتے ہیں اور اکثر مسافر ان میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ مئی 2014 میں، ایک پائلٹ جہاز پر کنٹرول کھو بیٹھار اور جہاز کولوراڈو کے علاقے نارتھگلین میں ایک گھر سے ٹکرا گیا۔ لیکن خوش قسمتی سے اس حادثے میں سب محفوظ رہے جبکہ گھر کے مکین بھی اس وقت گھر پر نہیں تھے-
image
 
آسمانی بجلی گرنے کے باوجود بچ جانے والا جوڑا
اگرچہ آسمانی بجلی کے گرنے سے ہونے والی اموات کے واقعات کم ہیں، لیکن پھر بھی ہر سال تقریباً 20 ہزار افراد مارے جاتے ہیں۔ کیلیفورنیا، ایک جوڑا گھر سے باہر تھا جب انہیں شدید آندھی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پھنس گئے۔ اسی وقت ان پر آسمانی بجلی گر گئی، لیکن خوش قسمتی سے وہ بچ گئے۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنے سے ان کی جان بچ گئی ہے، کیونکہ اس سے ان کے جسموں سے گزرنے والے برقی کرنٹ کو پھیلنے میں مدد ملی۔
image
 
گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی
ایک وینابی ریس کار ڈرائیور قریب قریب موت کا شکار ہونے سے اس وقت بچ گیا جب تھائی لینڈ میں ریس کے دوران اس کی لیمبورگینی گیلارڈو کو حادثہ پیش آیا اور وہ دو حصوں میں ٹوٹ گئی۔ حیرت انگیز طور پر، ڈرائیور اپنی کار کے دو حصوں میں تقسیم ہونے کے باوجود محفوظ اور ٹھیک رہا۔ یہاں تک کہ وہ حادثے کے چند منٹ بعد اپنے موبائل فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: