ایسا فوٹو شوٹ جو مرنے کے بعد بھی یادگار بن گیا، بن ماں کی بچی کی پہلی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے باپ کا ایسا عمل جس نے سب کو رُلا دیا

image
 
جب کسی شادی شدہ جوڑے کو یہ خبر ملتی ہے کہ ان کی زندگی میں ان کے تعلق اور محبت کو مزید مضبوط کرنے والا کوئی اور اس دنیا میں آنے والا ہے تو ان کی خوشیوں میں نہ صرف اضافہ ہو جاتا ہے- بلکہ وہ بہت بے چینی سے اس نئے آنے والے مہمان کے استقبال کی تیاریوں میں مشغول ہو جاتے ہیں-
 
حمل کے نو مہینے کا ایک ایک دن ان کی زندگی کے لیے یادگار ہوتا ہے ایسا ہی کچھ یاسینیہ کے ساتھ بھی ہوا۔ بچے کی پیدائش سے قبل اس نے ایک بہت ہی خوبصورت فوٹو شوٹ کروايا جس میں وہ پھولوں کے درمیان حاملہ حالت میں اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوبصورت اور خوش نظر آرہی تھیں۔
 
مگر کاتب تقدیر نے ان کے نصیب میں کچھ اور ہی لکھ رکھا تھا ۔ یاسینیہ کسی کام سے باہر نکلیں اور ایک نشے میں دھت ڈرائیور کی گاڑی سے ان کی ٹکر ہوگئی- ایکسیڈنٹ اتنا شدید تھا کہ یاسینیہ شدید زخمی ہو گئيں۔ اس وقت وہ آٹھ ماہ کے حمل سے تھیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ماں اور بچے دونوں کی زندگی کو خطرہ تھا۔ مگر ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کر کے بچی کی جان تو بچا لی مگر یاسینیہ اپنے شوہر اور بچی کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر چلی گئیں-
 
image
 
ایڈلن روز اس معصوم بچی کا نام رکھا گیا جو کہ اپنی پیدائش کے پہلے ہی دن اپنی ماں سے محروم ہو گئی تھی۔ باپ بیٹی کے پاس یاسینیہ تو نہیں تھی مگر اس کی یادیں ضرور تھیں جس نے انہیں تنہا جینے کا حوصلہ دیا۔
 
یہاں تک کہ ایڈلن روز کی پہلی سالگرہ پر انہوں نے اسی جگہ پر جا کر اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا جہاں پر پورے ایک سال قبل یاسینیہ نے فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ انہوں نے اس جگہ پر ویسے ہی پوز کے ساتھ تصاویر بنوائیں جیسی ایک سال قبل بنوائی تھیں۔
 
یہ فوٹو شوٹ دیکھنے والوں کے لیے اتنا متاثر کن تھا کہ ہر کوئی جذباتی ہوگیا ۔ خوبصورت ایڈلن پھولوں کے درمیان بہت بہت خوبصورت اور خوش نظر آئیں ان کو دیکھنے والے بے ساختہ اس کی زندگی اور خوشی کے لیے دعا گو ہو گیا-
 
image
 
سچ ہے کہ جانے والے تو چلے جاتے ہیں مگر پیچھے رہ جانے والوں کے لیے ہر ہر لمحہ ان کی یاد ایک امتحان کی طرح ہوتی ہے جس سے پیچھا چھڑانا ممکن نہیں ہوتا ہے-
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: