شادی کے بعد وزن نہ بڑھے اس کی تیاری شادی کے دن سے شروع، نئے جوڑے کی اسمارٹ رہنے کے لیے شادی کے دن سے ہی ایسی کوشش کہ موٹا ہونا ناممکن

image
 
ماہرین کے لیے یہ سوال ہمیشہ سے رہا ہے کہ شادی کے بعد مردوں اور عورتوں کا وزن کیوں بڑھ جاتا ہے؟ عورتوں کے حوالے سے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ ماں بننے کے عمل کے سبب ان کے وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے مگر مردوں کا وزن بھی شادی کے بعد تیزی سے بڑھنے لگتا ہے جس کے بارے میں ماہرین اب تک تحقیقات میں مصروف ہیں - مگر کچھ شادی شدہ جوڑے ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ اپنے اس وزن کو بڑھنے نہیں دیتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ وہ اسمارٹ اور چاک و چوبند رہ سکیں- مگر شادی کا دن ایک ایسا دن ہوتا ہے جس دن انسان ہر قسم کی ڈائٹنگ اور ایکسرسائز کو بھول کر اس دن کی تقریبات میں مصروف ہو جاتے ہیں-
 
نوبیاہتا جوڑے کے اسٹیج پر پش اپ
مگر حالیہ دنوں میں اس حوالے سے کچھ ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں ایک نوجوان جوڑا عروسی لباس میں ملبوس اپنی شادی کے دن اسٹیج پر ہی پش اپ کرتے نظر آرہا ہے۔ اس جوڑے کی اس طرح ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو انسٹا گرام پر وٹی ویڈنگ نامی پیچ نے شئیر کی ہے جس میں انہوں نے کیپشن لکھا کہ اگر میاں بیوی دونوں ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھتے ہوں تو پھر اسٹیج پر پش اپ تو دونوں ہی لگائیں گے- ان دونوں کو اس طرح ورزش کرتے دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ دونوں اپنے وزن کے حوالے سے نہ صرف حساس ہیں بلکہ سخت ترین ایکسرسائز کے بھی عادی ہیں یہی وجہ ہے کہ شادی کے بھاری بھرکم لباس میں تمام سنگھار اور زیورات کے ساتھ وہ آسانی سے پش اپ لگا رہے ہیں۔ ان کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ایسا جوڑا ہے جو کہ شادی کے بعد بھی موٹا نہیں ہوگا-
 
رخصتی سے قبل پش اپ لگاتی دلہن
شادی کے لیے تیار ہوتی دلہن کو ناچتے گاتے تو سب ہی نے دیکھا ہوگا مگر لہنگے میں بھاری بھرکم لباس اور زیورات کے ساتھ پش اپ لگاتی دلہن اس سے پہلے کسی کی نظرسے نہیں گزری ہو گی۔ ایسی دلہن کی ویڈیو معروف ڈائٹیشن عینا اڑوڑہ نے شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آف وائٹ لہنگے اور سرخ دوپٹہ میں تیار دلہن پش اپ لگا رہی ہے- دلہن کی یہ ویڈیو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ دلہن شادی کے بجاۓ کسی محاذ پر جانے کی تیاری کر رہی ہے- ایسی ویڈیوز اور تصاویر یہ پیغام دیتی نظر آتی ہیں کہ اب آنے والی نسل صحت مند رہنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ کرونا جیسی بیماری کا مقابلہ کر سکیں اور صحت مند رہ سکیں-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: