|
|
فن لینڈ کا شمار گزشتہ چند سالوں سے دنیا کے سب سے خوش
ممالک میں کیا جاتا ہے جبکہ یہ ایک چھوٹا سا ملک ہے- مقامی لوگ عالیشان
لباس یا تیز کاروں سے دوسروں کو متاثر کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ بلکہ یہ لوگ
ایک دوسرے اور فطرت کا خیال رکھنا جانتے ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں ہم فن لینڈ
سے متعلق چند ایسے نظروں سے اوجھل حقائق کا ذکر کریں گے جو آپ نہیں جانتے- |
|
بغیر دکاندار کے دکان |
ایک سوشل میڈیا صارف نے ایک دکان کی تصویر پوسٹ کرتے
ہوئے لکھا کہ “ میں نے فن لینڈ میں اعتبار کی انتہا اس وقت دیکھی جب میں
سبزیوں اور پھلوں کی دکان میں داخل ہوا لیکن وہاں کوئی دکاندار موجود نہیں
تھا- نظام کچھ یوں تھا کہ آپ کو جو خریدنا ہے خریدیں اور وہاں رکھے جرنل
میں درج کردیں اور ساتھ ہی ڈبے میں رقم ڈال دیں یا آن لائن ادا کر دیں- |
|
|
پانی اور ہوا سے مل کر
بننے والے برف کے انڈے |
یہ ایک انتہائی نایاب نظارہ ہے جو فن لینڈ کے شمال میں
دیکھنے کو ملتا ہے- ساحل کے کنارے موجود یہ دلچسپ انڈے پانی اور ہوا کی وجہ
سے وجود میں آتے ہیں- |
|
|
لائبریری کہاں ہے؟ |
روشن بسیں، جو کہ اصل میں موبائل لائبریریاں ہیں، یہ فن
لینڈ کے دارالحکومت کے گرد گھومتی ہیں۔ ہفتے کے دن صبح، وہ ان جگہوں پر
لائبریری کی خدمات مہیا کرتی ہیں جہاں بچے بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں،
جیسے کنڈرگارٹن ، اسکول اور پلے پارکس۔ |
|
|
برف سے تیار کردہ ڈرائنگ |
جب موسمِ سرما میں یہاں کی جھیلوں کو برف پوری طرح ڈھک
لیتی ہے تو آپ انہیں ایک بہت بڑے کینوس کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں اور
برف سے ڈرائنگ بنا سکتے ہیں- آئی ٹی کنسلٹنٹ جین پائیکو نے اس قسم کا فن
ایجاد کیا، اور وہ اور ان کے دوست فن لینڈ کی جھیلوں پر یہ بہت بڑی ڈرائنگ
بناتے ہیں۔ |
|
|
باغ میں زمین کرائے پر
دستیاب |
پچھلے کچھ سالوں سے ، ماحول دوست طرز زندگی انتہائی
مقبول ہو گیا ہے۔ نوجوانوں کو شہر میں خاص جگہوں پر باغ میں زمین کرائے پر
لینا یا یہاں تک کہ اپنے گھر کے صحن میں اپنی ہاؤسنگ کمپنی سے کرایہ پر
لینا پسند ہے تاکہ ان پر سبزیاں اور پھول اگائے جائیں۔ |
|
|
پریشان نہ ہوں آپ کی رقم مل جائے گی |
فن لینڈ میں اگر آپ کی رقم کھو جائے تو فکر کی بات نہیں ہے کیونکہ کوئی نہ
کوئی اسے لوٹانے کے لیے آپ تک پہنچ جائے گا- ایک صارف کا کہنا ہے کہ میری
دوست کا فن لینڈ جانا ہوا جہاں اس نے اپنے دفتر میں کرنسی نوٹ کے ساتھ یہ
اعلان بورڈ پر دیکھا۔ اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔ |
|
|
پھاٹک سے گزرنے کی ضرورت نہیں |
فن لینڈ میں ٹرین میں سوار ہونے کے لیے آپ کو ٹکٹ پھاٹک سے گزرنے کی ضرورت
نہیں ہے۔ یہاں مسافروں کی ایمانداری پر بھروسہ کرتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی پھر
بھی اگر کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے ، تو ٹکٹ انسپکٹر سے ملنے
پر، اسے 94 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ |
|