ایک بینگن کے اندر ایک سگریٹ کے برابر نشہ ہوتا ہے، عام استعمال کی اشیا کے بارے میں کچھ باتیں جو آپ یقیناً نہیں جانتے

image
 
کوئی بھی انسان اس بات کا دعویٰ نہیں کر سکتا ہے کہ وہ سب کچھ جانتا ہے آج بھی دنیا میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو کہ سب کچھ جانتا ہو۔ دنیا کے اندر ایسے بہت ساری ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جو کہ اگرچہ ہماری نظروں کے سامنے ہوتی ہیں مگر ہم ان کے اندر چھپی ہوئي باتوں اور حیرت انگیز پہلوؤں سے آگاہی نہیں رکھتے ہیں ایسی ہی کچھ حیرت انگیز باتیں آج ہم آپ کو بتائيں گے-
 
گائے کا نام رکھنے سے زيادہ دودھ دیتی ہے
برطانوی ریسرچ سینٹر کے مطابق 516 کسانوں پر کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق جن کسانوں نے اپنی گائے کا نام رکھا ہوا تھا اور اس کو کسی نہ کسی نام سے پکارتے تھے وہ ان گائے کے مقابلے میں زیادہ دودھ دیتی ہیں جو کہ بے نام ہوتی ہیں۔ ریسرچ کے مطابق نام سے پکارے جانے والی گائے نے دس مہینوں میں 7938 لیٹر دودھ دیا جب کہ بے نام گائے میں یہ مقدار 7680 لیٹر تھی-
image
 
ملکہ الزبتھ ماضی میں ایک مکینک تھیں
یہ بات بہت حیرت انگیز ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جب ملکہ الزبتھ صرف اٹھارہ سال کی ایک نوجوان دوشیزہ تھیں اس دوران انہوں نے وومن آگزیلری سروس جوائن کی تھی جس میں انہیں لندن میں بطور مکینک ٹریننگ دی گئی تھی اور ملٹری کے ٹرک بھی ڈرائیو کرتی تھیں-
image
 
نئے پیدا ہونے والے بچوں کو دھندلا نظر آتا ہے
جب بھی کوئی بچہ اس دنیا میں آتا ہے تو وہ دنیا کو واضح طور پر نہیں دیکھ سکتا ہے ۔ وہ صرف دس انچ کے فاصلے سے چیزوں کو فوکس کر سکتے ہیں- مگر اسکے علاوہ وہ باقی کچھ بھی فوکس کر کے دیکھنے سے قاصر ہوتے ہیں ان کی یہ بینائی ایک سال کے عرصے میں مکمل طور پر بحال ہوتی ہے-
image
 
بینگن میں بڑی مقدار میں نکوٹین کا انکشاف
بینگن ایک ایسی سبزی ہے جس کو ہر کوئی ہی استعمال کرتا ہے۔ مگر اب ماہرین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ بینگن کے بیچوں میں نکوٹین کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ دس گرام ایک بینگن کے اندر اتنی نکوٹین موجود ہوتی ہے جو کہ ایک سگریٹ کے اندر ہوتی ہے- نکوٹین کی یہ مقدار اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اگر کوئی انسان اگر ایک کلو تک بینگن بیچوں سمیت کھالے تو اس کو نکوٹین کی زیادتی کی وجہ سے ہسپتال تک جانا پڑ سکتا ہے-
image
 
انسان کے جسم میں سونا بھی ہوتا ہے
کیا آپ جانتے ہیں کہ انسان کے خون میں دوسری دھاتوں کے ساتھ ساتھ سونا بھی موجود ہوتا ہے اور یہ اس کے جوڑوں کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم کے اندر اعصابی نظام کو کام کرنے کے لیے بھی اس سونے کی ضرورت ہوتی ہے- ایک عام قدوقامت والے شخص میں جس کا وزن 70 کلو گرام تک ہوتا ہے اس شخص کے اندر اعشاریہ 2 ملی گرام تک سونا موجود ہوتا ہے اگر یہ سونا ٹھوس حالت میں تبدیل کیا جائے تو یہ اعشاریہ 2 ملی میٹر کے ایک ٹکڑے کی صورت میں ہو سکتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: