|
|
مغرب والوں کے لیے مشرق کے اندر ایک پراسرار تجسس ہمیشہ
سے رہا ہے۔ ان کے لیے ایشیا اور اس سے جڑے ممالک خصوصاً برصغیر پاک و ہند
اسرار کی سرزمین رہی ہے۔ یہاں کی رنگوں سے بھری ثقافت ، لزیذ کھانے یہ تمام
چیزیں ان کے لیے بہت زيادہ متاثر کن رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انگریز ہمیشہ
سے مشرقی چیزوں کے لیے اور ان کے حصول کے لیے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو
تیار ہو جاتے ہیں- |
|
انگریزوں کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھانے کے لیے نیوزی
لینڈ کی ایک ریٹیل آن لائن ویب سائٹ نے اپنے ملک میں مختلف ایشیائی اشیا
فروخت کے لیے انتہائی مہنگے داموں پیش کر دی ہیں جن کی قیمتیں آسمان سے
باتیں کر رہی ہیں۔ اتنی مہنگی قیمت پر ان اشیا کو ابھی اپنی قسمت پر رشک ہو
رہا ہے- |
|
اکتالیس ہزار روپے کی
چارپائی |
نیوزی لینڈ کی ریٹیل کمپنی جس کا نام اینابیل ہے اس نے
ایک چارپائی ونٹیچ انڈین ڈے بیڈ کے نام سے آن لائن فروخت کے لیے پیش کی ہے-
عام طور پر اس چارپائی کی قیمت پاکستانی کرنسی کے مطابق چار سے پانچ ہزار
تک ہو سکتی ہے مگر نیوزی لینڈ کی اس کمپنی نے اس چارپائی کی دس گنا زيادہ
قیمت یعنی اکتالیس ہزار پاکستانی روپے یا 800 نیوزی لینڈ ڈالر میں تجویز کی
ہے۔ |
|
|
|
اس ویب سائٹ پر چارپائی کوئی پہلی چیز نہیں ہے بلکہ قدیم
صندوق ، میز ، تپائی اور ایسی ہی بہت ساری چیزیں جو ہمارے گھروں میں اب بے
کار اور ناکارہ سمجھی جاتی ہیں۔ انڈین قدیم اشیا کے نام پر انتہائی مہنگے
داموں فروخت کی جا رہی ہیں- |
|
اس ویب سائٹ پر فروخت ہونے والے اپنے گھروں کے فالتو
سامان کی قیمت جان کر ہم سب کو بھی اب اپنے گھروں میں موجود سامان کے قیمتی
ہونے کا احساس ہو رہا ہے اور دادی جان کی ہاتھ کی بنی ہوئی چارپائی یا ان
کا صندوق ایک قیمتی خزانے کی مانند محسوس ہو رہا ہے- |
|
|
|
اگر آپ بھی اپنے گھر کے ایسے سامان کو اتنی مہنگی قیمت پر بیچنے کا سوچ رہے
ہیں تو آپ بھی ایک ویب سائٹ بنا کر آرڈر لینا شروع کر دیں مگر یاد رکھیں کہ
مہنگے داموں صرف ان کو فروخت نہیں کرنا ہو گا بلکہ ان کی ڈلیوری کا بھی
انتظام کرنا ہوگا جس کی قیمت آپ کا صارف علیحدہ سے آپ کو دے گا۔ راتوں رات
لکھ پتی بننے کے اس نسخے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کمنٹ میں ضرور
بتائيں- |