|
|
عام طور پر پاکستانی اور انڈين فلموں کی کہانی میں اس
وقت ڈرامائي موڑ آجاتا ہے جب کہ ہیرو یا ہیروئين میں سے کسی کو بھی روڈ
ایکسیڈنٹ میں سر پر چوٹ لگتی ہے اور وہ یاداشت کھو بیٹھتا ہے۔ فلموں کو
دیکھ دیکھ کر ہم سب کے دلوں میں یہ خیال پختہ ہو چکا ہے کہ سر پر لگنے والی
چوٹ سے انسان اپنی گزشتہ زندگی کے بارے میں سب کچھ بھول جاتا ہے- مگر حقیقت
میں اس حوالے سے امریکہ کی ماہر نفسیات مارا کلیمچ نے جو تحقیق کی اس نے سب
ہی کو حیران کر دیا ان کے مطابق سر پر لگنے والی چوٹ بعض افراد کو ایک
دماغی بیماری ساونت سنڈروم میں مبتلا کر سکتی ہے- اگرچہ اس بیماری کی شرح
بہت کم ہے مگر دنیا میں ایسے افراد ہیں جو کہ دماغ کی چوٹ کے سبب اس بیماری
کا شکار ہو گئے- اس بیماری میں مبتلا ہونے کی صورت انسان کی پوشیدہ
صلاحیتیں اجاگر ہو جاتی ہیں اور وہ کسی بھی ایسے شعبہ زندگی کا ماہر ہو
جاتا ہے جس سے چوٹ لگنے سے قبل وہ نا واقف تھا- تاہم اس حوالے سے مارا
کلیمچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ انسان کے اپنے بس میں نہیں ہوتا کہ وہ اپنی
مرضی کے شعبے میں ماہر ہو جائے بلکہ یہ سب کچھ قدرت کی جانب سے ہوتا ہے اس
حوالے سے آج ہم آپ کو دنیا کے کچھ حیرت انگیز لوگوں کے بارے میں بتائيں گے
جن کو لگنے والی دماغی چوٹ انکے لیۓ زحمت کے بجائے رحمت بن گئی اور اس نے
ان کی زندگی بدل ڈالی- |
|
آرلینڈ وسرل |
آرلینڈ وسرل کے سر پر چوٹ اس وقت لگی جب کہ وہ صرف دس
سال کا تھا اس کے سر پر بیس بال کی گیند اتنی شدت سے لگی کہ وہ گر گیا مگر
کچھ دیر کے بعد وہ ٹھیک ہو گیا اور دوبارہ کھیل میں مشغول ہو گیا مگر اس کے
بعد سے اس کو شدید سر درد رہنے لگا۔ کچھ عرصے کے بعد آرلینڈ کی یاداشت غیر
معمولی ہو گئی اور اسے قدرتی طور پر یہ صلاحیت حاصل ہو گئی کہ وہ کلینڈر
دیکھے بغیر کسی بھی تاریخ کا دن بغیر کسی حساب کتاب کے بتا دیتا تھا- اس کے
ساتھ ساتھ کسی بھی علاقے کے موسم کے بارے میں جہاں وہ موجود ہوتا وہاں کی
موسم کی پیشن گوئی سو فی صد درست کرنے لگا- ماہرین نفسیات کے مطابق اس کی
اس صلاحیت کا سبب ساونت سنڈروم ہے جس کی وجہ سے اس کو یہ غیر معمولی صلاحیت
حاصل ہوئی- |
|
|
ڈیرک اماتو |
ان کا تعلق امریکہ سے ہے ایک کھیل کے دوران گرنے سے
2006میں ان کا سر ایک فوارے سے ٹکرایا ۔ چوٹ اتنی شدید تھی کہ وہ کچھ دیر
کے لیے بے ہوش ہو گئے ۔ ہوش میں آنے کے بعد ان کے سر میں اور کان میں شدید
درد کی شکایت رہنے لگی اس کے ساتھ ساتھ ان کی یاداشت بھی متاثر ہوئی مگر اس
کے ساتھ ساتھ ان کو خود بخود پیانو بجانا آگیا۔ پیانو بجانے میں ان کو اتنی
مہارت ہو گئی کہ مشکل سے مشکل دھن بھی وہ لمحوں میں بجانے لگے ۔ اب ان کا
شمار امریکہ کے صف اول کے موسیقاروں میں ہوتا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی
اس صلاحیت کا سبب بھی ساونٹ سنڈروم ہی ہے- |
|
|
الونز کلیمین |
الونز کو بچپن میں گرنے سے ایک چوٹ لگی ۔ جس نے ان کی
تخلیقی صلاحیتوں میں بہت اضافہ کر دیا اور انہوں نے بغیر کسی تربیت کے
مجسمہ سازی کے فن کا نہ صرف آغاز کر دیا بلکہ اس کے ماہر کے طور پر پہچانے
جانے لگے- ان کی ان صلاحیتوں اور ساونت سنڈروم کے کیس کے طور پر ڈسکوری
چینل نے ان کے بارے میں ایک ڈاکیومنٹری بھی بنائی جس نے ان کی شہرت میں بے
پناہ اضافہ کر دیا اور آج دنیا کی بڑی بڑی آرٹ گیلریوں میں ان کے فن پارے
موجود ہیں- |
|
|
انتھونی سیکوریا |
انتھونی سیکوریا ایک جانے مانے سرجن کی صورت میں پہچانے
جاتے تھے ان کی عمر 45 سال تھی آج سے پچیس سال قبل ان کے اوپر آسمانی بجلی
گرنے کا واقعہ ہوا جس نے ان کی جان کو شدید خطرات لاحق کر دیے- مگر طبی
امداد کے سبب ان کی جان تو بچ گئی مگر یاداشت بہت کمزور ہو گئی یہاں تک کہ
دواؤں کے نام تک بھولنے لگے -مگر اسی دوران ان پر انکشاف ہوا کہ انہوں نے
کبھی پیانو بجانا نہیں سیکھا تھا مگر اس حادثے کے بعد ان کو نہ صرف پیانو
بجانا آگیا بلکہ مشکل ترین دھنیں بھی وہ بہت آسانی سے بجانے لگے- |
|
|
جاسن پیچٹ |
یہ پیشے کے اعتبار سے ایک فرنیچر بیچنے والے تھے ایک دن
حادثے کی وجہ سے ان کے دماغ پر شدید چوٹ لگی جس نے ان کو صحت کے شدید مسائل
کا شکار کر دیا- مگر کچھ ہی عرصے میں ان پر یہ انکشاف ہوا کہ وہ ریاضی اور
فزکس کے شعبے میں قدرتی مہارت حاصل کر چکے ہیں- حالانکہ ان شعبوں میں ان کی
حادثے سے قبل معلومات صرف ثانوی نوعیت کی تھی مگر حادثے کے نتیجے میں وہ اس
شعبے میں ایک پروفیسر کی طرح لیکچر دینے لگے جو کہ لوگوں کے لیے حیرت انگیز
تھا جب کہ میڈیکل ماہرین اس کو ساونت سنڈروم کا کیس قرار دیتے ہیں- |
|