|
|
کیا سونے سے پہلے بستر پر ٹی وی دیکھنے سے ہمیں آرام
ملتا ہے؟ کیا رات کو ورزش کرنا ہمارے آرام کو نقصان پہنچاتا ہے؟ یہ نیند سے
وابستہ چند غلط فہمیاں ہیں جو ہم میں سے بہت سے لوگوں میں پائی جاتی ہیں
اور ہماری عادت بن جاتی ہیں، لیکن یہ مکمل طور پر سچ نہیں ہیں۔ ہم سمجھتے
ہیں کہ ان کو ختم کرنا ضروری ہے، کیونکہ جب ہم اچھی طرح نہیں سوتے تو ہم
تھکاوٹ محسوس کر سکتے ہیں، ہم واضح طور پر نہیں سوچتے، اور ہم بہت زیادہ
وقت خراب موڈ میں گزار سکتے ہیں۔ نیند، کسی بھی دوسرے جسمانی عمل کی طرح،
ہماری ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ ہماری زندگی کا ایک بہت اہم حصہ ہے۔ |
|
خراٹے لینا عام بات اور
کوئی نقصان نہیں |
یہ حقیقت ہے کہ ہم میں سے اکثر افراد زندگی کے کسی نہ
کسی موڑ پر سوتے ہوئے خراٹے ضرور لیتے ہیں- اور اس میں کوئی پریشانی کی بات
بھی نہیں ہے- لیکن جب خراٹے زیادہ ہوجائیں اور تیز آواز میں لیے جانیں لگیں
تو یہ کسی خاص طبی مسئلے کی جانب نشاندہی کر رہے ہوتے ہیں- اور اس وقت ان
خراٹوں کی فکر ضرور کرنی چاہیے- |
|
|
دوپہر میں زیادہ دیر
سونا |
نیند سے محبت کرنے والے افراد کے لیے قیلولہ یا دوپہر
میں کچھ وقت کے لیے سونا ایک بہترین موقع ہوتا ہے- اور یہ فائدہ بھی بہت
ہوتا ہے اس سے آپ کی تھکن دور ہوتی ہے، آپ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، آپ کا
مزاج بہتر ہوتا ہے اور ساتھ ہی آپ پرسکون بھی ہوجاتے ہیں- لیکن دوپہر میں
زیادہ دیر کے لیے سونا فائدے کے بجائے نقصان بھی پہنچا دیتا ہے- جی ہاں
ماہرین کے مطابق دوپہر کی نیند صرف 15 سے 20 منٹ کی لینی ہوتی ہے- اس سے
زیادہ سونا آپ کی رات کی نیند کو بھی متاثر کرسکتا ہے- |
|
|
زیادہ سونا کیا فائدہ
مند ہوتا ہے؟ |
یہ سوال ہمیشہ سے ہی اہم رہا ہے کہ ایک انسان کو کتنے
گھنٹے کے لیے سونا چاہیے- تاہم ماہرین کے مطابق یہ وقت ہر انسان کے لیے
مختلف ہوسکتا ہے- ایک بالغ شخص کو رات میں 8 سے 9 گھنٹے لازمی سونا چاہیے
تب ہی آپ کو طبی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں- لیکن اس سے زیادہ دیر سونا فائدے
کے بجائے نقصان پہنچا دیتا ہے- یہ سر درد اور اضافی تھکن کا سبب بنتا ہے جو
کہ آپ کو ذیابیطیس اور موٹاپے کا شکار بھی بنا سکتا ہے- |
|
|
بیڈروم میں ٹی وی دیکھنا
اور خود کو پرسکون سمجھنا |
ہم میں سے اکثر افراد اپنی خواب گاہ میں بستر پر بیٹھ کر
ٹی وی دیکھنا پسند کرتے ہیں اور اس سے خوشی محسوس کرتے ہیں لیکن یہ نہیں
جانتے کہ یہ عمل ہماری زندگی تباہ کر رہا ہے- جی ہاں ماہرین کے مطابق سونے
سے قبل ٹی وی دیکھنے کے عمل کو ایک حد میں رکھنا چاہیے- ٹی وی کی روشنی اور
سگنل ہمارے پورے جسم اور دماغ پر اثر انداز ہوتے ہیں- جس سے ہماری رات کی
نیند میں خلل پیدا ہوسکتا ہے- |
|
|
نیند کی کمی چھٹی کے دن
پوری کرلوں گا |
دفتر کے کسی اسائنمنٹ پر کام کرنے یا سکول کے لیے کچھ
ہوم ورک ختم کرنے کے لیے رات بھر جاگتے رہنا کچھ ایسا ہو سکتا ہے جو آپ
وقتاً فوقتاً کرتے ہیں، جبکہ یہ بہت اچھا نہیں ہے، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو
آپ کو صحت سے متعلق کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ تاہم اسے عادت بنانا مناسب
نہیں ہے۔ آپ کے سونے کا وقت اہم ہے اور یہ رات کا ہونا چاہیے۔ نیند کے
کھوئے ہوئے گھنٹے جمع ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کچھ ماہرین اس خسارے کو
نیند کا قرض کہتے ہیں۔ اس لیے اسے بعد میں پورا نہ کریں بلکہ وقت پر
سوجائیں- |
|