پٹرول مہنگا ہے تو پریشان نہ ہوں ان طریقوں کے استعمال سے پرانی گاڑی کے پٹرول کے خرچ کو کم کریں

image
 
اکثر افراد جب گاڑی کی خریداری کر رہے ہوتے ہیں تو ان کے پیش نظر گاڑی کے ماڈل اس کے رنگ اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اس کی پٹرول ایوریج بھی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ کیوں کہ یہی ایوریج درحقیت اس بات کے بارے میں بتاتی ہے کہ گاڑی جیب کے اوپر کتنا بوجھ ثابت ہو سکتی ہے- عام طور پر پرانی گاڑياں نئی گاڑيوں کے مقابلے میں زیادہ فیول استعمال کرتی ہیں اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہے اور گاڑی کے انجن کو درست حالت میں رکھ کر اور اس کی ٹیوننگ کروا کر اس خرچ کو کم کیا جا سکتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ کچھ اقدامات گاڑی کے فیول کے خرچے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
ائير کنڈیشن کا استعمال ترک کر کے
عام طور پر اگر آپ کے پاس 1000 سی سی تک کی پرانی گاڑی موجود ہے تو اس میں اے سی کا استعمال اس گاڑی کے فیول کے خرچے کو بہت بڑھا سکتا ہے- اس صورت میں ایسی گاڑیوں میں اے سی صرف اسی وقت استعمال کریں جب کہ گاڑی اپنی فل اسپیڈ میں چل رہی ہو ورنہ اے سی بند کر دینا ہی بہتر ہے کیوں کہ یہ انجن پر بوجھ بننے کا سبب ہو سکتا ہے-
image
 
صبح کے وقت گاڑی کو اسٹارٹ کر کے چھوڑ دیں
پرانی گاڑیوں کا انجن صبح کے وقت میں اسٹارٹ ہو کر گرم ہونے میں تھوڑا زيادہ ٹائم لیتا ہے اس وجہ سے صبح گاڑی کو اسٹارٹ کر کے چھوڑ دیں تاکہ انجن مطلوبہ گرمی حاصل کر سکے- اس کے بعد اس کو چلانا شروع کریں اگر آپ ٹھنڈے انجن کے ساتھ گاڑی کو چلانے لگیں گے تو اس سے پٹرول کا خرچہ بڑھ سکتا ہے-
image
 
چڑھائی سے اترتے ہوئے انجن بند کر دیں
اگر آپ کسی چڑھائی سے نیچے کی طرف اتر رہے ہیں اور اس موقع پر گاڑی کے بریک دبا کر اس کی اسپیڈ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو اس طرح سے بھی آپ کی گاڑی کے پٹرول کے خرچے میں اضافہ ہو سکتا ہے- اس کے بجائے اگر اس موقع پر آپ گاڑی کے انجن کو بند کر دیں تو اس سےبھی پٹرول کے استعمال میں بچت کی جا سکتی ہے-
image
 
گاڑی بڑے گئير پر جلد منتقل کرنا
عام طور پر گاڑی چھوٹے اور ابتدائی گئير میں زيادہ فیول خرچ کرتی ہے اس وجہ سے اگر آپ کے پاس پرانی گاڑی ہے تو اس صورت میں اس کو چلاتے ہوئے اسپیڈ کو مین ٹین کرتے ہوئے جلد بڑے گئير پر شفٹ کر دیں تو اس سے پٹرول کے خرچ میں واضح کمی ہو سکتی ہے-
image
 
گاڑی کی ٹیوننگ باقاعدگی سے کروائیں
گاڑی کی ٹیوننگ ہر دو مہینے کے بعد کروانے سے اس کے پائپ میں کسی قسم کا کچرا نہیں پھنستا ہے اور انجن پوری طاقت سے کام کرتا ہے کوئی رکاوٹ نہ ہونے کے سبب گاڑی کے پٹرول کے خرچے میں واضح کمی دیکھنے میں آتی ہے-
image
 
امید ہے کہ ان تمام ٹپس کے ساتھ آپ اپنی پرانی گاڑی کو بھی کم خرچ بالا نشین کے مطابق چلا سکیں گے
YOU MAY ALSO LIKE: