مجھے جیل میں بیوٹی پارلر جانے کی اجازت دی جائے، نور مقدم کیس میں قید ظاہر جعفر کی والدہ کے جیل میں ایسے مطالبات جس نے سب کو حیران و پریشان کر دیا

image
 
نور مقدم کیس پاکستان کا ایک ایسا ہائی پروفائل کیس ہے جس نے اشرافیہ کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا گیا ہے- اگرچہ پاکستان کا میڈیا اس حوالے سے بہت ساری خبروں سے پہلو تہی کر رہا ہے مگر سوشل میڈیا پر آج اتنے عرصے کے باوجود بھی یہ کیس ٹرینڈنگ ہے اور اس سے جڑی ہر خبر کو لوگ بہت تجسس سے جاننے کے خواہشمند ہیں تاکہ اشرافیہ کے سیاہ اور گھناونے چہرے سے پردہ ہٹایا جا سکے-
 
اس کیس کے حوالے سے مشہور صحافی اور اینکر مبشر لقمان بہت ایکٹو نظر آرہے ہیں اور ہر دوسرے روز اس کیس کے حوالے سے انکشافات پر مبنی ویڈیوز سامنے آتی جا رہی ہیں جو کہ ایسے حقائق پر مبنی ہوتی ہیں جو عام لوگوں کو دہلا دینے کے لیے کافی ہیں -
 
اس کیس میں اب تک ظاہر جعفر کے ساتھ ساتھ ان کے ملازمین اور ان کے والدین کو اعانت قتل کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ نور مقدم کے اس بہیمانہ قتل کے ملزم ظاہر جعفر کا اقبالی بیان بھی سامنے آچکا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اس کیس میں کچھ ایسے کردار بھی سامنے آئے جنہوں نے اس کیس میں ظاہر جعفر سے زیادہ بے رحمی کا ثبوت دیا-
 
 
مبشر لقمان کے مطابق یہ کیس اشرافیہ کی بگڑی ہوئی اولادوں کے بگاڑ کا ایک ثبوت ہے۔ قتل کے بعد جب ظاہر جعفر نے اپنے والدین کو اس قتل کی اطلاع دی تو ان کی جانب سے دوسرے لوگوں کو کی جانے والی سیکڑوں کالیں ان کی اس بے رحمی کا ثبوت ہیں-
 
اس حوالے سے مبشر لقمان کے مطابق ظاہر جعفر کی والدہ عصمت آدم جی نے سائبر کرائم کے ڈائیریکٹر کو بھی 5 کالیں کیں۔ مبشر لقمان نے اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عصمت آدم جی کی سائبر کرائم کے ڈائیریکٹر کو کی جانے والی کالز کیس کا رخ کسی اور جانب موڑ رہی ہیں-
 
اپنی ویڈیو میں مبشر لقمان نے ماضی میں دیے گئے مشہور صحافی شاہد مسعود کے ڈارک ویب کے حوالے سے بیانات کا بھی حوالہ دیا اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ ہو سکتا ہے کہ ظاہر جعفر نے جس وقت نور مقدم کو قتل کیا اس کے جسم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس وقت اس کا سر تن سے جدا کیا اس دوران وہ ڈارک ویب پر آن لائن تھا اور اس سارے واقعے کی ویڈيو اس نے لائیو شئیر کی جس کے ڈیٹا کو ریمو کرنے کے لیے عصمت آدم جی نے سائبر کرائم کے ڈائیریکٹر سے رابطہ کیا-
 
تاہم یہ مبشر لقمان کی ذاتی رائے ہے اور اس کی تحقیق تحقیقاتی ادارے کر رہے ہیں اس وقت تک ظاہر جعفر کے والد اور ان کی والدہ کو عدالت نے 14 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جب کہ ان کی ضمانت بھی عدالت سے نا منظور کر دی گئی ہے-
 
image
 
اب جیل میں ظاہر جعفر کی والدہ کے حوالے سے مبشر لقمان نے جو انکشاف اپنے ویڈیو چینل سے کیے وہ انتہائی حیرت انگیز ہیں- عصمت آدم جی نے جیل حکام سے یہ مطالبہ کیا کہ ان کو جیل میں بیوٹی پارلر کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ باقاعدگی سے جیل میں اپنی گرومنگ کروا سکیں۔
 
اس کے ساتھ ساتھ ایک اور مطالبہ جو سامنے آیا اس کا ذکر بھی مبشر لقمان نے اپنی ویڈیو میں کیا کہ عصمت آدم جی نے حیل حکام سے کہا کہ ان کو جیل میں کینٹین کی سہولت بھی فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنی ضرورت کی اشیا خود اپنی مرضی سے خرید سکیں۔ کیوں کہ ان کو روزمرہ کے سامان کی فراہمی کے لیے جیل حکام کو بھاری رشوت دینی پڑ رہی ہے-
 
مبشر لقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عصمت آدم جی کے ایسے مطالبات ان کے طرز قکر کو ظاہر کرتے ہیں کہ انہیں اس جرم پر کسی بھی قسم کی شرمندگی نہیں ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: