اسے بھوک لگی ہے...چھوٹے بچوں کو سمجھنے کے لیے چند دلچسپ نشانیاں

image
 
ننھے بچے بول نہیں سکتے کیونکہ انہیں زبان کا استعمال نہیں آتا- یہ بچے ساری باتیں رو کر کرتے ہیں اور مختلف اشاروں اور رونے سے اپنے والدین کو صورتحال سے آگاہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں- لیکن والدین کے لیے بعض اوقات یہ سمجھنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے کہ آخر بچہ اتنی بری طرح کیوں رو رہا ہے یا وہ کیا چاہتا ہے؟ یہاں ہم انتہائی چھوٹے بچوں کے اشاروں سے متعلق چند پوائنٹس پیش کر رہے ہیں جو یقیناً والدین کی یہ مشکل کسی حد تک آسان کر سکتے ہیں-
 
روتے ہوئے ٹانگیں اٹھانا
اگر بچہ رونے کے ساتھ بار بار ٹانگیں اٹھاتا ہے تو یہ اس بات کی نشانی ہوسکتی ہے کہ بچے کو پیٹ میں درد ہے-
 
مٹھی بھینچنا
اگر آپ دیکھتے ہیں کہ بچہ اپنی مٹھیاں بھینچ رہا ہے تو اس کا مطلب ہوسکتا ہے کہ اسے بھوک لگی ہے یا وہ بھوکا ہے- اگر آپ اسے وقت پر خوراک مہیا کردیں گے تو ممکنہ تو پھر وہ رونے کی تکلیف سے محفوظ رہے گا-
 
image
 
ہاتھ گھمانا
چھوٹے بچے ایسے اشارے عموماً اس وقت کرتے ہیں جب انہیں شدید نیند آرہی ہوتی ہے- اس کے علاوہ یہ اشارہ اس وقت بھی کیا جاسکتا ہے جب وہ خود کو اجنبی لوگوں کے درمیان پاتے ہیں-
 
ہاتھ پاؤں چلانا
درحقیقت بچے کا ہاتھ پاؤں تیزی سے چلانا یا مارنا عموماً اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ بچہ خوف محسوس کر رہا ہے یا ڈر رہا ہے- ایسے میں بچہ ماں کو متوجہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اگر اس کی جانب متوجہ نہ ہو تو وہ رونا شروع کردیتا ہے-
 
بغیر نیند کے چلانا
اگر بچے ہر تھوڑی دیر بعد بے چین آواز کے ساتھ روتا ہے تو آپ کو چاہیے کہ اس کا ڈائپر چیک کریں اور گرمی یا سردی کے موسم کے مطابق ماحول مہیا کریں بچہ پرسکون ہوجائے گا- اس کے علاوہ 4 ماہ سے چھوٹے بچے ماحول سے اکتاہٹ محسوس کرنے پر بھی روتے ہیں اس لیے ان کا ماحول تبدیل کر کے دیکھ لینا چاہیے-
 
image
 
بھوک کے لیے رونا
اس صورتحال میں بچہ آہستہ آہستہ رونا شروع کرتا ہے جو شدت میں تبدیل ہوجاتا ہے- اور اگر اسے پھر بھی خوراک نہ ملے تو اس کی ہچکیاں بھی بندھ سکتی ہیں-
 
کمر اٹھانا
2 ماہ سے چھوٹے بچے اپنی کمر اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ کسی تکلیف کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے- اگر بچہ کھانے کے بعد کمر اٹھائے تو سمجھ جائیں اس کا پیٹ بھر چکا ہے- اگر بچہ 2 ماہ سے بڑا ہے اور کمر کمان کی طرح اٹھاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ بور ہورہا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: