افضل کون ؟ سیدہ عائشہؓ یا سیدہ فاطمہؓ؟

‏ایک بڑے بزرگ سے سوال کیا گیا کہ بتائیں حضرت عائشہ صدیقہؓ افضل ہیں یا حضرت فاطمہؓ؟
کہنے لگے:
بیٹا اگر بیٹی کی حیثیت سے پوچھتے ہو تو..
حضرت عائشہؓ ابوبکرؓ کی بیٹی ہے
اور حضرت فاطمہؓ محمدﷺ کی بیٹی،
اور بیشک نبیؐ کی بیٹی ابوبکرؓ کی بیٹی سے افضل ہوگی۔ لیکن اگر تم بیوی کی حیثیت
‏سے پوچھتے ہو تو فاطمہؓ علیؓ کی بیوی ہے اور عائشہؓ نبیؐ کی بیوی اور بیشک نبیؐ کی بیوی علیؓ کی بیوی سے افضل ہو گی ۔۔۔ خلاصہ یہ کہ حضرت عائشہؓ کا اپنا مقام اور حضرت فاطمہؓ کا اپنا مقام ہے۔ اسی
طرح ابوبکرؓ کا اپنا اور علیؓ کا اپنا۔
ہمیں بس ان کی اتباع کا حکم ہے، باقی بحث اور
‏مباحثے میں پڑنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
صحابہؓ نبی ﷺ کے دَر والے ہیں،
اہلبیتؓ نبی ﷺ کے گھر والے ہیں،
جس نے صحابہؓ سے بغض رکھا اس نے نبیؐ کے" دَر " سے بغض رکھا۔
اور جس نے اہلبیتؓ سے بغض رکھا اس نے نبیؐ کے " گھر " سے بغض رکھا۔
‏اور نبیؐ کے " دَر " اور نبیؐ کے " گھر " سے بغض رکھنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے!!

منقول
عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif
About the Author: عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif Read More Articles by عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif: 111 Articles with 215208 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.