|
|
کیا آپ بھی چاہتے ہیں کہ اس مہنگائی کے دور میں کسی طرح
اضافی کمائی حاصل کریں وہ بھی گھر بیٹھے؟ بعض اوقات چیزوں کے بھاری بھرکم
بل ادا کرنا آسان نہیں ہوتا بالخصوص اس وقت جب آپ کے سر پر پورے گھر کے
اخراجات کی ذمہ داری ہو- لیکن کچھ ایسے طریقے ضرور موجود ہیں جنہیں اختیار
کر کے آپ گھر بیٹھے ہی اضافی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں اور اپنا کاروبار شروع
کرسکتے ہیں- تاہم یہ بھی واضح رہے کہ کسی بھی کام سے آغاز میں ہی آمدنی
حاصل نہیں ہوتی- اس کے لیے مستقل مزاجی اور ریسرچ اور محنت درکار ہوتی ہے
تب جا کر آپ منزل تک پہنچتے ہیں- |
|
آن لائن اسٹور تخلیق کریں |
گھر بیٹھے اضافی آمدنی کے لیے آن لائن اسٹور تخلیق کریں یہ بھی ایک بہترین
آئیڈیا ہے- فیس بک یا اسٹور کی تخلیق کی سہولت فراہم کرنے والی مختلف ویب
سائٹس پر آپ اس اسٹور کے ذریعے مختلف اشیاﺀ فروخت کرسکتے ہیں اور اپنا
کاروبار شروع کرسکتے ہیں- تاہم اس کام کو شروع کرنے سے پہلے اچھی طرح ریسرچ
کرلیں اور اپنے ہر سوال کا جواب تلاش کرلیں- |
|
|
پرانی اشیاﺀ کی فروخت |
اضافی آمدنی کے لیے اپنی ایسی پرانی اشیاﺀ کو فروخت کرنا
بھی مناسب خیال ہے جن کی اب آپ کو ضرورت نہیں رہی- ان چیزوں میں کپڑوں سے
لے کر فرنیچر اور کتابیں تک ہوسکتی ہیں- انٹرنیٹ پر آپ باآسانی اپنی پرانی
چیزیں فروخت کرسکتے ہیں وہ بھی گھر بیٹھے- |
|
|
گھر کرائے پر دیں |
اپنے گھر کا کوئی حصہ یا کمرہ کرائے پر دینا ایک عام سی
بات ہے اور یہ ایک اضافی آمدنی کے حصول کا بہترین راستہ بھی ہے- البتہ کمرہ
کرائے پر دیتے ہوئے اس بات کا خیال ضرور رکھیے کہ کرائے دار کی آمد و رفت
سے آپ کی پرائیوسی متاثر نہیں ہونی چاہیے- |
|
|
فوٹوگرافی |
اگر آپ فوٹوگرافی کے شوقین ہے تو متعدد بین الاقوامی ویب
سائٹس ایسی ہیں جو آپ کی تصاویر خرید سکتی ہیں- اپنے کام کو لوگوں کے سامنے
بہترین انداز میں پیش کیجیے اور منافع کمائیے- اس میں اس چیز کو مدنظر
رکھیے کہ ویب سائٹس آپ سے کیسی تصاویر کا مطالبہ کرتی ہیں؟ |
|
|
بلاگ کا آغاز |
اگر آپ لکھنا جانتے ہیں تو پھر آپ اس سے اضافی آمدنی
کیوں نہیں حاصل کرتے؟ ایسی معلومات پر مبنی تحریر لکھیے جس کو پڑھ کر لوگوں
کے مسائل حل ہوں اور وہ ان کی ضرورت کے مطابق ہو- پھر اپنے بلاگ کو گوگل
ایڈسنس سے منسلک کیجیے اور اپنے بلاگ سے پیسہ کمائیے- |
|
|
یوٹیوب چینل بنائیں |
یوٹیوبر بننا ایک نیا رجحان ہے اور آپ اس سے لاکھوں کما
سکتے ہیں! اگر آپ اسپاٹ لائٹ سے نہیں ڈرتے اور آپ ویڈیوز بنانا اور آئیڈیاز
شیئر کرنا پسند کرتے ہیں تو یہ آپ کے لیے مثالی آپشن ہے۔ آپ یوٹیوب پر اپنا
چینل تخلیق کریں اور صارفین کی پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ویڈیو بنا کر
چینل پر اپ لوڈ کریں- آپ کی ویڈیوز پر لائیک اور وویوز کی تعداد جتنی زیادہ
ہوگی، یوٹیوب کی جانب سے لگائے جانے والے اشتہارات سے آپ کو اتنا ہی زیادہ
فائدہ ہوگا۔ |
|