دنیا فانی ہے

زندگی میں بہت سی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زندگی چلتی رہتی ہے جب تک آپ کی زندگی ہے آپ کو جینا ہوگا ۔آپ کے اپنے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں جو آپ پر جان لٹادیتے ہیں ۔ایسا تو نہیں کہ ان کے جانے کے بعد آپ کی زندگی رک جائیگی بلکل نہیں ۔آپ اس دنیا میں آئے ہو تو واپس بھی جانا ہے ۔کوئی بھی چیز ہمیشہ نہیں رہ سکتی صرف اللّه کی ذات ہے جو ہمیشہ زندہ رہنے والی ہے ۔اگر آپ کا کوئی چلا گیا ہے تو رونا دھونا نہ کریں بلکہ ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں اور صبر کریں اور اپنے اعمال درست کریں ہو سکتا ہے آپ کے پاس بھی وقت نہ ہو کیونکہ موت کبھی بھی آسکتی ہے ۔یہ دنیا فانی ہے یہاں رہنے والے لوگ بھی کوئی کسی کا نہیں لہذا اپنی آخرت کو سنواریں ۔ایسے کام کریں جو آپکے لیے صدقہ جاریہ ہو ۔پانی کا کولر کسی جگہ رکھ دیں ۔فری میں مدرسہ پڑھائیں ۔ دکھاوا کرنا چھوڑ دیں ۔اپنا اخلاق اچھا کریں ۔غریب بچوں کو تعلیم دیں ۔درخت لگائیں ۔کیوں کے آپ کے چلے جانے کے بعد کوئی آپ کو زیاده وقت تک یاد نہیں رکھے گا آپ کی اپنی اولاد جو کہ صدقہ جاریہ ہے وہ بھی اپنی زندگی میں مصروف ہوجائنگے ۔بیشک اولاد کے لیے والدین میں سے کسی ایک کا چلے جانا بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے ۔ اولاد بھی والدین بن جاتے ہیں ۔زندگی میں اس فانی دنیا کے کاموں میں انسان ایسا مگن ہوتا ہے کہ اسے کسی کا خیال نہیں رہتا ۔مقصد یہ تھا اگر اپنی آخرت میں کامیابی چاہتے ہو تو آج کے بعد صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنا زندگی رکتی نہیں ہے چلتی ہی رہتی ہے بس آج آپ اس جہاں سے رخصت ہوگئے کل ہم بھی اس فانی دنیا کو چھوڑ آئینگے ۔حقوق العباد اور حقوق اللّه کو پورا كيجیے اور جو نعمتیں آپ کے پاس ہیں ان کی قدر کریں اور اللّه کا شکر ادا کریں ۔
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جاہ ہے تماشا نہیں ہے ۔

 

Shazia Hameed
About the Author: Shazia Hameed Read More Articles by Shazia Hameed: 23 Articles with 28607 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.