ایک گاؤں میں روشنی نام کی لڑکی رہتی تھی وہ بہت ہی خوش
اخلاق لڑکی تھی لوگوں کی بہت عزت کیا کرتی تھی پورا گاؤں ہی روشنی کو بہت
پسند کرتا تھا۔ روشنی کو لوگوں کی مدد د کر کے بہت خوشی ملتی تھی۔ روشنی
ایک دن جنگل میں جا رہی تھی. اچانک بہت تیز بارش ہونے لگی اب واپس جانا
مشکل تھا کیونکہ وہ آگے جنگل میں آ چکی تھی اس نے ادھر ادھردیکھا تو دور
ایک جھونپڑی دکھائی دی اس نے سوچا بارش رکنےتک اس جھونپڑی میں آرام کرتی
ہوں۔ پھر واپس چلی جاؤں گی۔ اس نے جا کر جھونپڑی کا دروازہ کھٹکھٹایا ایک
بہت خوبصورت لڑکی نے دروازہ کھولا۔ روشنی نے اس سے کہا۔ اے پیاری لڑکی میں
کچھ دیر تمہارے اس گھر میں ٹھہر سکتی ہوں۔ بارش روکتے ہی یہاں سے چلی جاؤں
گی۔ خوبصورت لڑکی نے کہا ٹھیک ہے تم اندر آجاؤ۔ روشنی جھونپڑی کے اندر چلی
گئی۔ خوبصورت لڑکی نے روشنی کو آگ کے پاس ایک کرسی دی اور کہا بیٹھ جاؤ۔
روشنی اس پر بیٹھ گئی۔ اور خوبصورت لڑکی اپنے کاموں میں مصروف ہوگئی۔ روشنی
کچھ دیر خاموش بیٹھی رہی پھر تھوڑی دیر بعدروشنی نے کہا! اے خوبصورت لڑکی
تمہارا نام کیا ہے پیار لڑکی نے بتایا میرا نام روز ہے۔ روشنی نے کہا یہ تو
بہت پیارا نام ہے بلکل تمہاری طرح روز مسکرائ پھر رزوز نے روشنی سے اس کا
نام پوچھا، اسی طرح کافی دیر تک باتیں کرتی رہی۔ روشنی نے جب اس سے پوچھا
تم یہاں اکیلی کیوں رہتی ہو۔ تو روز نے بتایا کہ میں ایک پری ہوں پچھلی
گرمیاں اپنے دوستوں کے ساتھ زمین پر آئی تھی مگر میں راستہ بھٹک گئ اور وہ
واپس چلی گئی۔ تب سے میں یہاں رہ کر ان کا انتظار کر رہی ہوں۔ کیونکہ ہم سب
گرمیاں میں یہاں پر کھیلنے آتی ہے۔ بارش تھم چکی تھی۔ روشنی نے کہا! میرے
ساتھ چلو۔ میں تمہارا بہت خیال رکھو گی۔ جب تک تمہارے دوست واپس نہیں آتے۔
روز نہیں مانی مگر روشنی کے مسلسل اصرار پر وہ مان گئی۔ اورروشنی کے ساتھ
اس کے گاؤں آگئی۔ روشنی اور روز دونوں مل کر غریبوں کی مدد کرتی رہتی۔
دونوں بہت خوش تھیں۔ مگر اب گرمیاں آ گئی تھی اور روز کے جانے کا وقت تھا
روز نے روشنی سے کہا اب میں اجازت چاہتی ہوں۔ تم میری بہت اچھی دوست ہو میں
تم سے ہرسال ملنے آؤں گی۔ میری دعا ہے کہ تم اپنے نام کی طرح روشن رہو۔
اپنے دوست روز کے جانے سے روشنی بہت افسردہ تھی۔ روز نے کہا! یہ انگوٹھی
میری طرف سے تحفہ سمجھ کے رکھ لو۔ تم اس سے غریبوں کی مدد کرو گی یا
انگوٹھی نہیں بلکہ تمہاری نئی دوست ہے۔ روشنی نے انگوٹھی لے لی۔ روشنی ،روز
کو جنگل میں الوداع کہہ کر واپس آ جاتی ہے۔ لیکن طلسماتی انگوٹھی اس کے پاس
تھی۔ انگوٹھی سے باتیں کرتی انگوٹھی کے ساتھ مل کر غریبوں کی مدد کرتی۔
روشنی نےغریبوں کے لئے ایک ٹریسٹ بنالیا جہاں وہ اور اس کی انگوٹھی مل کر
غریبوں کا خیال رکھتی اور کبھی دونوں مل کر کل روز پری کو یاد بھی کرتی۔ وہ
دونوں غریبوں کی مدد کر بہت خوش تھی
|