ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک بادشاہ نے اپنی
کنیز سے کہا جاؤ شام تک ایک ایسا بچہ ڈھونڈ کے لاؤ جو بہت ہی خوبصورت ہو
نوکرانی نے ہر طرف بچے کو دیکھا مگر اس کو کوئی بھی بچہ خوبصورت نہ لگا۔
شام ہونے والی تھی، مگر وہ ابھی تک بچہ تلاش نہیں کر سکی تھی۔ شام کو محل
خالی ہاتھ لوٹ آئی۔ بادشاہ نے اس سے پوچھا! خالی ہاتھ واپس کیوں آئی؟ تو
ملازمہ نے کہا بادشاہ سلامت آپ مجھے ایک اور دن کی مہلت دے دیں۔ بادشاہ نے
ایک اور دن کی مہلت دے دی شام کو جب محل سے واپس گھر آئی اور اپنے بیٹے کو
دیکھ تو وہ سارے بچوں سے زیادہ خوبصورت لگا۔ مگر اگلے دن پھر اس نے خوبصورت
بچے کی تلاش شروع کر دی۔ سارا دن تلاش کرتی رہی مگر اس کو کوئی خوبصورت بچہ
نہ ملا۔ شام ہونے کو تھی۔ اس نے اپنا بیٹا اٹھایا اور بادشاہ کے سامنے پیش
ہوگی۔ بادشاہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ بچہ معمولی شکل و صورت کا تھا
تھا۔ اس نے ملازمہ سے پوچھا یہ کیا؟ اس نے کہا! حضور میں نے دو دن تک تلاش
کیا مگر، مجھے اپنے بچے سے زیادہ خوبصورت کوئی نہیں لگا۔ ایک ماں کو اپنی
اولاد سے زیادہ پیارا اور خوبصورت کون سا بچہ ھو سکتا ہے۔ بادشاہ ملازمہ کی
یہ بات سن کر بہت خوش ہوا اور اسے بہت سے انعامات دیے۔
والدین، جتنا پیار اپنے بچوں سے کرتے ہیں اتنا کوئی بھی نہیں کر سکتا۔ اس
لیے اپنے والدین کا خیال رکھیں۔ اس دنیا میں والدین سے زیادہ انمول رشتہ
کوئی بھی نہیں۔ اللہ تعالی سب کے والدین کو لمبی عمر اور صحت تندرستی عطا
فرمائے (آمین)۔
|