دوستی

کوّا اور کبوتر بہت اچھے دوست تھے۔ ان کی دوستی کے قصےدور دراز کے جنگلوں میں بھی مشہور تھے۔ کوا کبوتر کا خیال رکھتا، اور کبوتر کا اسی طرح ان کی دوستی چلی آ رہی تھی۔ دور ایک بلبل رہتا تھا جو ان کی دوستی کو بالکل پسند نہیں کرتا تھا۔ ہر وقت یہ سوچتا رہتا ان کی دوستی کو کیسے توڑا جائے۔ ایک دن بلبل، کبوتر کے پاس گیا اس کہاں کیسے ہو؟ کبوتر! کبوتر نے کہا، میں ٹھیک ھوں، تم سناؤ۔ باتوں باتوں میں بلبل نے کہا! کبوترتمہیں اک بات کہوں، اگر تم کو برا نہ لگے تو۔ کبوتر نے کہا! ہاں کہوں میں سن رہا ہو۔ بلبل بولا بات یہ ہے کوا کی اور تمہاری دوستی کچھ جچتی نہیں، کبوتر فورن بولا، کیا مطلب ہے تمہارا میرا مطلب کہاں تم اور کہاں وہ کالا سا منہ چڑھاتے ہوئے بلبل نے کہا۔ کبوتر کو بلبل کی بات پر غصہ آیا۔ سنو، بلبل دوستی میں یہ چیزیں نہیں دیکھی جاتی۔ اس کا رنگ نہیں صحیح یا وہ غریب ہے۔ دوستی بڑا انمول رشتہ ہے۔ دوستی میں صرف اخلاق اور رویہ دیکھا جاتا ہے۔ کبوتر نے گہرا سانس لیتے ہوئے کہا کہ دوست وہ ہے جو مصیبت میں کام آئے۔ بلبل کبوتر کی بات پر چونکا اور کہاں تم کہتے ہو کہ وہ تمہارا بہترین دوست ہے۔ تو ٹھیک ہے آزما لیتے ہیں۔ تم لیٹ جاؤ۔ کبوتر نے پوچھا ،تم کیا کرنے والے ہو۔ بلبل نے کہا کہ بس تم لیٹ جاؤ۔ اور بلبل بھاگتا ہوا کوے کے پاس گیا اور کہاں کبوتر کو چوٹ لگی ہے جلدی آؤ۔ کوے نے اپنے سارے کام چھوڑے اور بھاگتا ہوا۔ بلبل کے پیچھے کبوتر کے گھر پہنچ گیا۔ کبوترکوے کو دیکھ کر کہا تم تو آج بڑے مصروف تھے تم یہاں کیا کر رہے ہو۔ مجھے بلبل نے بتایا تمہیں چوٹ لگی ہے اسی لیے میں سارے کام چھوڑ کر تمھاری خیریت دریافت کرنے آ گیا۔ کبوتر نے کہا میں ٹھیک ہوں! تم جاؤ اپنا کام مکمل کر آؤ۔ کوے نے کہا نہیں میں بعد میں کر لوگا۔ بلبل اپنی اس حرکت سے بہت شرمندہ ہوا۔ بلبل نے کہا بھائی کوے مجھے معاف کر دو۔ میں نے تمہارے ساتھ جھوٹ بولا، کہ کبوتر کو کوئی چوٹ نہیں لگی ہے۔ میں صرف تمہاری دوستی کو آزما رہا تھا۔ جیسا کبوتر نے کہا! تم بالکل ویسے ہی سچے دوست ہو۔ تم دونوں مجھے معاف کر دو۔ اور مجھے بھی اپنا دوست بنا لو۔ کبوتر اور کوے نے بلبل کو معاف کر دیا اور دوست بھی بنا لیا۔


 
B-B-C
About the Author: B-B-C Read More Articles by B-B-C: 15 Articles with 18521 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.