یہاں سیاسی بحث منع نہیں، بہاولپور کا ایسا ڈھابہ جہاں سب کچھ سیاسی، ڈھابے کی انوکھی تصاویر جن کو دیکھ کر آپ بھی سیاست دان بن جائيں

image
 
سیاسی بحث عام طور پر پبلک مقامات پر سختی سے منع ہوتی ہے جس کا بنیادی سبب یہ قرار دیا جاتا ہے کہ اکثر لوگ سیاسی اور نظریاتی اختلافات برداشت نہیں کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں جذبات اس حد تک بڑھ جاتے ہیں کہ اکثر افراد میں نوبت گالم گلوچ سے شروع ہو کر مار پیٹ تک پہنچ جاتی ہے-
 
مگر پنجاب کے ایک شہر بہاولپور میں ایک ایسی جگہ بھی ہے جہاں پر نہ صرف آپ کو بٹھا کر چائے پلائی جاتی ہے بلکہ خصوصی موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ آپ اپنے سیاسی نظریات کا پرچار سامنے والے فرد کے سامنے نہ صرف کر سکیں بلکہ اختلاف کی بنیاد پر اپنا نقطہ نظر چیخ پکار کر کے بھی منوا سکیں-
 
بہاولپور کا سیاسی ڈھابہ
عام طور پر چائے کے ڈھابے ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں پر مرد حضرات اپنے دوستوں کے ساتھ فارغ وقت میں بیٹھتے ہیں اور حالات حاضرہ پر بحث وغیرہ بھی کرتے ہیں- مگر عام طور پر ان ڈھابوں کے مالکان ایک بورڈ لگا کر رکھتے ہیں جس پر لکھا ہوتا ہےکہ یہاں پر سیاسی گفتگو منع ہے- جبکہ بہاولپور میں بنایا جانے والا یہ ڈھابہ اس حوالے سے اپنے اندر انفرادیت کا حامل ہے کہ اس کا نام ہی سیاسی ڈھابہ ہے اس کے علاوہ اس ڈھابے میں لگے ہوۓ تمام پینافلیکس بورڈ بھی لوگوں کو سیاسی تعلیم و ترغیب دیتے نظر آتے ہیں-
 
اب تو گھبرانے کی اجازت ہے
وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد کی ابتدائی تقریروں میں آج سے تین سال قبل عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگرچہ ملک کی معیشت بہت مسائل کا شکار ہے مگر آپ نے گھبرانا نہیں ہے کیوں کہ جلد ہی ملک کو اس بحران سے نکال لیں گے-
 
مگر اب تین سال بعد جب ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کی صورت میں سامنے آرہا ہے اور چینی کی قیمت بھی سو روپے کلو زیادہ تک جا پہنچی ہے تو سیاسی ڈھابے والے وزیر اعظم سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا اب عوام گھبرا سکتی ہے؟
image
 
پی ڈی ایم کو متحد کرنے کا طریقہ
متحدہ اپوزیشن آج کل پیپلز پارٹی کی علیحدگی کے بعد انتشار کا شکار ہے مگر سیاسی ڈھابے پر ایک جلسہ ان کو دوبارہ متحد بھی کر سکتا ہے یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ اس پینا فلیکس میں لکھا ہے-
image
 
اپوزیشن استعفی نہیں دے گی
اپوزیشن میں ہونے والی دراڑ کا بنیادی سبب اجتماعی استعفوں کو قرار دیا جا رہا ہے اس بارے میں سیاسی ڈھابہ کیا مشورہ دیتا ہے جانیں-
image
 
کیا پیپلز پارٹی سے مسلم لیگ ن کو دھوکہ دیا
مسلم لیگ ن کو پیپلز پارٹی سے بہت شکایتیں ہیں جن کا علاج سیاسی ڈھابے کا بروسٹ کھانا ہے-
image
 
جب زيادہ چائے اتا ہے تو زيادہ مزہ آتا ہے
بلاول کے بیان جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے کو سیاسی ڈھابے والوں نے کیسے استعمال کیا خود دیکھ لیں-
image
 
انہوں نے تو مولانا صاحب کو بھی نہیں بخشا
متحدہ اپوزیشن کی قیادت کا قرعہ مولانا فضل الرحمن کےنام نکلا ہے اور سیاسی بحث ہو اور ان کا ذکر نہ ہو یہ تو ممکن نہیں ہے لہٰذا تہتر کے آئیں کے تناظر میں ان کا ذکر ملاحظہ فرمائیں-
image
 
سیاسی ڈھابے کی ان تصاویر کو دیکھ کر آپ کا بھی سیاسی بحث کرنے کا دل چاہ رہا ہوگا تو کمنٹ سیکشن میں آپ بھی اس بحث میں حصہ لے سکتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: