دل چاہے سفر ختم ہی نہ ہو… ڈرائیونگ کے لیے دنیا کے چند انتہائی خوبصورت راستے

image
 
دنیا میں کچھ سڑکیں ایسی ہیں، جو شاندار پہاڑوں، سرسبز جنگلات، وسیع و عریض میدانوں، سمندری ساحلوں اور کبھی کبھار اٹھتے ہوئے بادلوں سے گزرتی ہیں۔ ایسے ہی چند خوبصورت راستے یہ ہیں۔
 
روٹ 66
یہ دنیا کی مشہور سڑکوں میں سے ایک ہے۔ روٹ 66 تقریباً چار ہزار کلومیٹر پر محیط ہے۔ اسے امریکا کا ایسا پہلا مسلسل ہموار راستہ سمجھا جاتا ہے، جو مشرق اور مغرب کو ملاتا ہے- یہ شکاگو اور الینوائے کو سانتا مونیکا اور کیلیفورنیا سے جوڑتا ہے۔ یہ راستہ سیاحوں میں خاصا مقبول ہے۔
image
 
آئسفیلڈز پارک وے
آئسفیلڈز پارک وے کو ہائی وے 93 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ کینیڈا کے پہاڑوں سے گزرتا ہوا یہ راستہ دل موہ لینے والا ہے۔ یہ راستہ قدیم گلیشیئرز، آبشاروں، جھاڑیوں اور زمرد جھیلوں سے ہو کر گزرتا ہے۔ لیکن محتاط رہیے، اس راستے پر واقع پٹرول اسٹیشن بہت دور دور واقع ہیں۔
image
 
پین امریکن ہائی وے
حیران کن طور پر دو لاکھ ستاون ہزار پانچ سو کلومیٹر طویل یہ راستہ پورے امریکی براعظم پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ امریکی ریاست الاسکا کو جنوبی امریکی علاقوں سے ملاتا ہے۔ یہ راستہ بیس مختلف ممالک سے ہو کر گزرتا ہے۔ راستے میں آنے والے جنگلات، صحرا، پہاڑ اسے مزید خوبصورت بنا دیتے ہیں، جیسے کہ پیرو کی یہ تصویر۔
image
 
گرینڈ ایلپس روٹ
پہاڑوں سے گزرتا یہ روٹ جنیوا جھیل سے گزرتا ہوا فرانسیسی علاقوں تک جاتا ہے۔ سات سو کلومیٹر طویل یہ راستہ فرنچ ایلپس سے گزرتا ہے اور کئی شاندار پہاڑی درے راستے میں آتے ہیں۔ پہاڑ بادلوں میں گھرے نظر آتے ہیں اور شاندار مناظر یقینی ہیں۔ یہ راستہ موسم کے حالات دیکھتے ہوئے جون سے اکتوبر کے درمیان کھولا جاتا ہے۔
image
 
روسفیلڈ پینوراما روڈ
جرمنی کے جنوب مشرقی باویریا کے پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ یادگار رہتی ہے۔ یہ روڈ الپائن کے انتہائی خوبصورت نظارے پیش کرتا ہے۔ موٹرسائیکل اور سائیکل سواروں میں مشہور یہ راستہ تقریباً سارا سال ہی کھلا رہتا ہے۔ اس سڑک کے علاوہ ہائیکرز بھی شوق سے اس علاقے میں آتے ہیں۔
image
 
امالفی کوسٹ ڈرائیو
اٹلی کے امالفی ساحل کے ساتھ ساتھ چلنا اور پہاڑوں کو قریب سے گلے لگانا، یہ قدرتی ڈرائیو خلیج سالیرنو کے شاندار نظارے پیش کرتی ہے۔ 50 کلومیٹر کا سفر آپ کو کئی وادیوں کے پار بھی لے جائے گا، جو ایک ناقابل فراموش تجربہ ہے۔
image
 
چیپمین پیک ڈرائیو
چیپمین پیک ڈرائیو راستہ جنوبی افریقہ میں بحر اوقیانوس کے ساحل کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ یہ راستہ ہاؤٹبے کی ماہی گیری والی بندرگاہ کو نوردھوک گاؤں سے جوڑتا ہے۔ تیز ہواؤں کے درمیان سے گزرنے والا یہ راستہ بیسویں صدی کے اوائل میں ریت کے نسبتا نرم پتھروں کو تراش کر بنایا گیا تھا۔
image
 
Partner Content: DW Urdu
YOU MAY ALSO LIKE: